hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 6723

.

سنن البيهقي

6723
Sunan Al Bayhaqi
(۶۷۲۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ کَامِلٍ الْقَاضِی إِمْلاَئً حَدَّثَنَا أَبُو قِلاَبَۃَ : عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّقَاشِیُّ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ ہَانِئٍ حَدَّثَنَا حَرْبُ بْنُ شَدَّادٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی کَثِیرٍ عَنْ عَبْدِ الْحَمِیدِ بْنِ سِنَانٍ عَنْ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ عَنْ أَبِیہِ : أَنَّہُ حَدَّثَہُ وَکَانَتْ لَہُ صُحْبَۃٌ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ فِی حَجَّۃِ الْوَدَاعِ : ((أَلاَ إِنَّ أَوْلِیَائَ اللَّہِ الْمُصَلُّونَ مَنْ یُقِمِ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسَ الَّتِی کُتِبْنَ عَلَیْہِ وَیَصُومُ رَمَضَانَ یَحْتَسِبُ صَوْمَہُ یَرَی أَنَّہُ عَلَیْہِ حَقٌّ ، وَیُعْطِی زَکَاۃَ مَالِہِ یَحْتَسِبُہَا ، وَیَجْتَنِبُ الْکَبَائِرَ الَّتِی نَہَی اللَّہُ عَنْہَا))۔ ثُمَّ إِنَّ رَجُلاً سَأَلَہُ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ مَا الْکَبَائِرُ؟ فَقَالَ : ((ہُنَّ تِسْعٌ الشِّرْکُ إِشْرَاکٌ بِاللَّہِ ، وَقَتْلُ نَفْسٍ مُؤْمِنٍ بِغَیْرِ حَقٍّ ، وَفِرَارٌ یَوْمَ الزَّحْفِ ، وَأَکَلُ مَالُ الْیَتِیمِ ، وَأَکْلُ الرِّبَا ، وَقَذْفُ الْمُحْصَنَۃِ ، وَعُقُوقُ الْوَالِدَیْنِ الْمُسْلِمَیْنِ ، وَاسْتِحْلاَلُ الْبَیْتِ الْحَرَامِ قِبْلَتِکُمْ أَحْیَائً وَأَمْوَاتًا ، ثُمَّ قَالَ : لاَ یَمُوتُ رَجُلٌ لَمْ یَعْمَلْ ہَؤُلاَئِ الْکَبَائِرَ ، وَیُقِیمُ الصَّلاَۃَ ، وَیُؤْتِی الزَّکَاۃَ إِلاَّ کَانَ مَعَ النَّبِیِّ -ﷺ- فِی دَارٍ أَبْوَابُہَا مَصَارِیعُ مِنْ ذَہَبٍ))۔ سَقَطَ مِنْ کِتَابِی أَوْ مِنْ کِتَابِ شَیْخِی السِّحْرُ۔ [ضعیف۔ أخرجہ الحاکم]
(٦٧٢٣) عبید بن عمیر اپنے باپ سے بیان کرتے ہیں کہ بیشک رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حجۃ الوداع میں فرمایا : خبردار ! اللہ کے دوست نمازی ہیں جو پانچوں نمازیں قائم کرتے ہیں جو ان پر فرض کی گئی ہیں اور رمضان کے روزے رکھتے ہیں اجر وثواب کی نیت سے، یہ سمجھتے ہوئے کہ یہ ان پر فرض ہیں اور اپنے مال کی زکوۃ دیتے ہیں ثواب کی امید سے اور ان کبیرہ گناہوں سے بچتے ہیں جن سے اللہ تعالیٰ نے منع کیا ہے۔ پھر ایک آدمی نے سوال کیا اور کہا : اے اللہ کے رسول ! کبیرہ گناہ کیا ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وہ نو (٩) ہیں : اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنا اور مومن کو بلاوجہ قتل کرنا اور میدان جنگ سے بھاگنا، یتیم کا مال کھانا، سود کھانا، پاکدامنہ پر تہمت لگانا، مسلم والدین کی نافرمانی کرنا، بیت الحرام کو حلال کرنا جبکہ وہ تمہارے زندوں اور مردوں کا قبلہ ہے۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نہیں مرتا وہ شخص جو یہ کبیرہ گناہ نہیں کرتا اور وہ نماز قائم کرتا ہے، زکوۃ دیتا ہے تو ہوگا وہ اپنے گھر کے دروازے پر اپنے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ جس کے دروازے کے پاٹ سونے کے ہوں گے۔