hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 6744

.

سنن البيهقي

6744
Sunan Al Bayhaqi
(۶۷۴۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ سَالِمٍ (ح) قَالَ وَحَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ الْفَضْلِ السِّجِسْتَانِیُّ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ بِمَعْنَاہُ عَنْ کَثِیرِ بْنِ زَیْدٍ الْمَدَنِیِّ عَنِ الْمُطَّلِبِ قَالَ : لَمَّا مَاتَ عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ أُخْرِجَ بِجَنَازَتِہِ فَدُفِنَ أَمَرَ النَّبِیُّ -ﷺ- رَجُلاً أَنْ یَأْتِیَہُ بِحَجَرٍ فَلَمْ یَسْتَطِعْ حَمْلَہُ فَقَامَ إِلَیْہَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَحَسَرَ عَنْ ذِرَاعَیْہِ قَالَ کَثِیرٌ قَالَ الْمُطَّلِبُ قَالَ الَّذِی یُخْبِرُنِی ذَلِکَ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- : کَأَنِّی أَنْظُرُ إِلَی بَیَاضِ ذِرَاعَیْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- حِینَ حَسَرَ عَنْہَا ، ثُمَّ حَمَلَہَا فَوَضَعَہَا عِنْدَ رَأْسِہِ وَقَالَ : ((لِیُعْلَمَ بِہَا قَبْرُ أَخِی وَأَدْفِنَ إِلَیْہِ مَنْ مَاتَ مِنْ أَہْلِی))۔ [صحیح لغیرہٖ۔ أخرجہ ابو داؤد]
(٦٧٤٤) حضرت مطلب بیان کرتے ہیں : جب عثمان بن مظعون فوت ہوئے تو ان کے جنازے کو نکالا گیا اور انھیں دفن کیا گیا تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک آدمی کو حکم دیا کہ وہ پتھر لائے ۔ وہ اسے اٹھانے کی طاقت نہیں رکھتا تھا ۔ پھر آپ اس کی طرف کھڑے ہوئے اور اپنے بازوں سے کپڑا ہٹایا ۔ کثیر کہتے ہیں : مطلب نے کہا : اس نے کہا جس نے مجھے خبر دی : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے گویا میں آپ کے بازوؤں کی سفیدی دیکھ رہا ہوں۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کپڑا ہٹایا۔ پھر اسے اٹھایا اور اس کے سر کے پاس رکھا اور فرمایا : تاکہ اس سے میرے بھائی کی قبر پہنچانی جائے اور جو اس کے اہل میں سے فوت ہو اس کے پاس دفن کیا جائے۔