hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 6755

.

سنن البيهقي

6755
Sunan Al Bayhaqi
(۶۷۵۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ عَنْ زَائِدَۃَ عَنْ عَاصِمِ بْنِ کُلَیْبٍ الْجَرْمِیِّ حَدَّثَنِی أَبِی أَنَّ رَجُلاً مِنَ الأَنْصَارِ أَخْبَرَہُ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُوحَازِمٍ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُوأَحْمَدَ: مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَیْمَۃَ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ کُلَیْبٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ رَجُلٍ مِنَ الأَنْصَارِ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- بِجَنَازَۃٍ وَأَنَا غُلاَمٌ مَعَ أَبِی فَجَلَس عَلَی حُفْرَۃِ القَبْرِ وَجَعَلَ یُومِئُ إِلَی الْحَفَّارِ وَیَقُولُ : ((أَوْسِعْ مِنْ قِبَلِ الرَّأْسِ ، أَوْسِعْ مِنْ قِبَلِ الرِّجْلَیْنِ وَرُبَّ عِذْقٍ لَہُ فِی الْجَنَّۃِ))۔ لَفْظُ حَدِیثِ أَبِی حَازِمٍ وَفِی رِوَایَۃِ أَبِی عَبْدِ اللَّہِ قَالَ : فَرَأَیْتُہُ عَلَی حُفَیْرَۃِ القَبْرِ جَالِسًا فَقَالَ : ((أَوْسِعْ مِنْ قِبَلِ رَأْسِہِ فَرُبَّ عِذْقٍ لَہُ فِی الْجَنَّۃِ))۔ [صحیح۔ أخرجہ ابو داؤد]
(٦٧٥٥) عاصم بن کلیب اپنے باپ سے اور وہ انصار کے ایک آدمی سے بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ایک جنازے میں نکلے اور میں بچہ تھا جو اپنے باپ کے ساتھ تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قبر کے گڑھے پر بیٹھ گئے اور گڑھا کھودنے والوں سے کہہ رہے تھے : سر کی طرف سے کشادہ کرو۔ پاؤں کی طرف سے کشادہ کرو، اس کے لیے جنت میں بہت سے خوشے ہوں گے۔
ابو عبداللہ کی ایک روایت میں ہے کہ میں نے آپ کو قبر کے گڑھے پر بیٹھے دیکھا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس کے سر کی جانب سے فراخ کرو، اس کے لیے جنت میں بہت سے خوشے ہوں گے۔