(۶۷۶۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أُسَیْدُ بْنُ عَاصِمٍ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ حَفْصٍ عَنْ سُفْیَانَ عَنْ ہِشَامٍ عَنْ أُمِّ الْہُذَیْلِ یَعْنِی حَفْصَۃَ بِنْتَ سِیرِینَ عَنْ أُمِّ عَطِیَّۃَ قَالَتْ : تُوُفِّیَتِ ابْنَۃٌ لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَسَأَلْنَا رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ : ((اغْسِلْنَہَا وِتْرًا ثَلاَثًا أَوْ خَمْسًا أَوْ أَکْثَرَ مِنْ ذَلِکَ إِنْ رَأَیْتُنَّ ذَلِکَ ، وَاجْعَلْنَ فِی الآخِرَۃِ کَافُورًا أَوْ شَیْئًا مِنْ کَافُورٍ ، فَإِذَا فَرَغْتُنَّ فَآذِنَّنِی))۔ قَالَتْ : فَآذَنَّاہُ قَالَتْ : فَأَلْقَی إِلَیْنَا حِقْوَہُ فَقَالَ : أَشْعِرْنَہَا إِیَّاہُ ۔ قَالَتْ : فَضَفَرْنَا رَأْسَہَا نَاصِیَتَہَا وَقَرْنَیْہَا ثَلاَثَۃَ قُرُونٍ وَأَلْقَیْنَاہُ خَلْفَہَا۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ وَمُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحَیْنِ مِنْ حَدِیثِ ہِشَامِ بْنِ حَسَّانَ وَرَوَاہُ الْبُخَارِیُّ عَنْ قَبِیصَۃَ عَنْ سُفْیَانَ مُخْتَصَرًا۔ [صحیح۔ البخاری]
(٦٧٦٧) حضرت ام عطیہ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیٹی فوت ہوگئی ۔ ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اسے طاق عدد تین یا پانچ مرتبہ غسل دینا اگر تم کچھ ضرورت محسوس کرو تو اس سے بھی زیادہ کرلیتا اور آخر میں کافور یا کا فور جیسی کوئی چیز ملانا اور جب تم فارغ ہو جاؤ تو مجھے اطلاع کرنا۔ وہ کہتی ہیں کہ جب ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اطلاع دی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہماری طرف ایک چادر پھینکی اور فرمایا : یہ اسے پہناؤ اور فرمایا : اس کے سر کو پیشانی سے گوندھنا اور تین مینڈھیاں بنا کر پیچھے چھوڑ دینا۔