hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 6794

.

سنن البيهقي

6794
Sunan Al Bayhaqi
(۶۷۹۴) أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ : عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ مَطَرٍ حَدَّثَنَا حَمْزَۃُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِیسَی الْکَاتِبُ حَدَّثَنَا نُعَیْمُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ ہَمَّامِ بْنِ مُنَبِّہٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ: أَنَّہُ کَانَ یُصَلِّی عَلَی الْمَنْفُوسِ الَّذِی لَمْ یَعْمَلْ خَطِیئَۃً قَطُّ وَیَقُولُ: اللَّہُمَّ اجْعَلْہُ لَنَا فَرَطًا وَسَلَفًا وَذُخْرًا۔ قَالَ نُعَیْمٌ وَقِیلَ لِبَعْضِہِمْ أَتُصَلِّی عَلَی الْمَنْفُوسِ الَّذِی لَمْ یَعْمَلْ خَطِیئَۃً قَطُّ قَالَ قَدْ صُلِّیَ عَلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَکَانَ مَغْفُورًا لَہُ بِمَنْزِلَۃِ مَنْ لَمْ یَعْصِ اللَّہَ عَزَّ وَجَلَّ۔ [ضعیف]
(٦٧٩٤) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ وہ اس سانس لینے والے بچے کا جنازہ پڑھتے جس نے کوئی غلطی کبھی نہ کی ہو اور کہتے : اے اللہ ! اسے ہمارے لیے پیش رو اور ذخیرہ آخرت اور اجر کا باعث بنا :” اللَّہُمَّ اجْعَلْہُ لَنَا فَرَطًا وَسَلَفًا وَذُخْرًا “
نعیم کہتے ہیں : بعض نے کہا : آپ اس کا جنازہ پڑھتے ہیں جس نے کبھی کوئی خطا نہیں کی تو وہ کہتے : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا بھی پڑھا گیا جبکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مغفور تھے اور اس مرتبے میں تھے جس نے کبھی نافرمانی کی ہی نہیں۔