(۶۸۰۱) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا حَاجِبُ بْنُ أَحْمَدَ الطُّوسِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَمَّادٍ الأَبِیوَرْدِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنِ ابْنِ أَبِی صُعَیْرٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ قَالَ : لَمَّا کَانَ یَوْمُ أُحُدٍ أَشْرَفَ النَّبِیُّ -ﷺ- عَلَی الشُّہَدَائِ الَّذِینَ قُتِلُوا یَوْمَئِذٍ فَقَالَ : ((زَمِّلُوہُمْ بِدِمَائِہِمْ فَإِنِّی عَلَیْہِمْ شَہِیدٌ)) وَکَانَ یَدْفِنُ الرَّجُلَ وَالرَّجْلاَنِ وَالثَّلاَثَۃَ فِی الْقَبْرِ الْوَاحِدِ ، وَیَسْأَلُ ((أَیُّہُمْ کَانَ أَقْرَأَ لِلْقُرْآنِ)) فَیُقَدِّمُونَہُ۔ قَالَ جَابِرٌ : فَدُفِنَ أَبِی وَعَمِّی یَوْمَئِذٍ فِی قَبْرٍ وَاحِدٍ۔ [صحیح۔ أخرجہ احمد]
(٦٨٠١) حضرت جابربن عبداللہ (رض) کہتے ہیں : جب غزوہ احد ہوا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مقتولین (شہدائ) احد کی طرف دیکھا اور فرمایا : انھیں ان کے خون سمیت لپیٹ دو ۔ بیشک میں ان کا گواہ ہوں اور ایک ہی قبر میں ایک ‘ دو ‘ تین تین آدمیوں کو دفن کیا گیا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پوچھتے کہ ان میں سے زیادہ قرآن پڑھنے والا کون ہے ؟ پھر اسے مقدم کیا جاتا۔ ” جابر (رض) کہتے ہیں کہ اس دن میرے باپ اور چچا کو ایک ہی قبر میں دفن کیا گیا۔