hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 6968

.

سنن البيهقي

6968
Sunan Al Bayhaqi
(۶۹۶۸) أَخْبَرَنَا أَبُو صَالِحِ بْنُ أَبِی طَاہِرٍ الْعَنْبَرِیُّ أَخْبَرَنَا جَدِّی یَحْیَی بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ أَخْبَرَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ حَدَّثَنَا أَبُو حَمْزَۃَ الْحِمْصِیُّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَیْرِ بْنِ نُفَیْرٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ : صَلَّیْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- عَلَی جَنَازَۃٍ فَفَہِمْتُ مِنْ صَلاَتِہِ عَلَیْہِ ((اللَّہُمَّ اغْفِرْ لَہُ وَارْحَمْہُ وَاعْفُ عَنْہُ وَعَافِہِ وَأَکْرِمْ نُزُلَہُ وَوَسِّعْ عَلَیْہِ مُدْخَلَہُ وَاغْسِلْہُ بِمَائٍ ثَلْجٍ أَوْ بَرَدٍ وَنَقِّہِ مِنَ الْخَطَایَا کَمَا یُنَقَّی الثَّوْبُ الأَبْیَضُ مِنَ الدَّنَسِ ، اللَّہُمَّ أَبْدِلْہُ دَارًا خَیْرًا مِنْ دَارِہِ وَزَوْجًا خَیْرًا مِنْ زَوْجتہِ وَأَہْلاً خَیْرًا مِنْ أَہْلِہِ وَقِہِ فِتْنَۃَ الْقَبْرِ وَعَذَابَ النَّارِ))۔ قَالَ عَوْفٌ : فَتَمَنَّیْتُ أَنْ أَکُونَ أَنَا الْمَیِّتَ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ وَغَیْرِہِ۔
(٦٩٦٨) عوف بن مالک فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ جنازہ پڑھا اور آپ کی دعاکو میں نے سمجھ لیا جو اس کے لیے کی گئی، وہ یہ تھی اللَّہُمَّ اغْفِرْ لَہُ وَارْحَمْہُ ۔۔۔ ” اے اللہ ! اسے بخش ہے اور اس پر رحم کر، اس سے در گزر فرما اور صحت عطا کر اور اس کے درجات بلند فرما اور اس کی قبر کو کشادہ کر اور اسے پانی برف اور اولوں سے دھو ڈال اور اسے خطاؤں سے ایسے صاف کر دے جیسے سفید کپڑا گندگی سے صاف کیا جاتا ہے۔ اے اللہ ! اس کے گھر کو بہترین گھر میں تبدیل کر اور اس کے جوڑے کو بہترین جوڑے میں اور اس کے اہل کو بہترین اہل میں اور تو اسے عذاب قبر اور جہنم کے عذاب سے بچا ۔ عوف فرماتے ہیں : میں نے خواہش کی کہ کاش ! میں ہوتا جس کا جنازہ ہے۔