(۷۰۴۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُونُسَ حَدَّثَنَا زُہَیْرٌ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی خَالِدٍ عَنْ عَامِرٍ قَالَ : غَسَلَ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- عَلِیٌّ وَالْفَضْلُ وَأُسَامَۃُ بْنُ زَیْدٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمْ ، وَہُمْ أَدْخَلُوہُ قَبْرَہُ قَالَ وَحَدَّثَنِی مَرْحَبٌ أَوِ ابْنُ أَبِی مَرْحَبٍ أَنَّہُمْ أَدْخَلُوا مَعَہُمْ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَلَمَّا فَرَغَ عَلِیٌّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : إِنَّمَا یَلِی الرَّجُلَ أَہْلُہُ۔
[صحیح۔ أخرجہ ابو داؤد]
(٧٠٤١) حضرت عامر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حضرت علی ‘ حضرت فضل اور اسامہ بن زید (رض) نے غسل دیا اور انھوں نے ہی آپ کو قبر میں داخل کیا ساوی کہتا ہے : مجھے مرحب یا ابن ابی نیحدیث بیان کی کہ ان کے ساتھ آپ کو قبر میں اتارتے وقت حضرت عبد الرحمن بن عوف بھی تھے، جب آپ کو دفن کر کے فارغ ہوئے تو حضرت علی (رض) فرمانے لگے : آدمی کے قریب اس کا اہل ہوتا ہے۔