(۷۰۷۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ مَنْصُورِ ابْنِ صَفِیَّۃَ عَنْ أُمِّہِ قَالَتْ : مَاتَ أَخٌ لِعَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا بِوَادِی الْحَبَشَۃِ فَحُمِلَ مِنْ مَکَانِہِ فَأَتَیْنَاہَا نُعَزِّیہَا فَقَالَتْ : مَا أَجِدُ فِی نَفْسِی أَوْ یَحْزُنُنِی فِی نَفْسِی إِلاَّ أَنِّی وَدِدْتُ أَنَّہُ کَانَ دُفِنَ فِی مَکَانِہِ۔ [صحیح۔ أخرجہ الحاکم]
(٧٠٧٢) منصور بن صفیہ اپنی والدہ سے نقل فرماتے ہیں کہ سیدہ عائشہ کا بھائی حبشہ کی وادی میں شہید ہوگیا ۔ اسے اس کی جگہ سے اٹھایا گیا، ہم اس کی تعزیت کے لیے آئے تو وہ کہنے لگی : میں اپنے دل میں کچھ نہیں پاتی جو مجھے غم گین کرے مگر یہ کہ میں پسند کرتی ہوں کہ اسے اسی جگہ میں دفن کیا جاتا۔