(۷۰۷۸) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : مَا أُحِبُّ أَنْ أُدْفَنَ بِالْبَقِیعِ لأَنْ أُدْفَنَ فِی غَیْرِہِ أَحَبُّ إِلَیَّ۔ إِنَّمَا ہُوَ أَحَدُ رَجُلَیْنِ إِمَّا ظَالِمٌ فَلاَ أُحِبُّ أَنْ أَکُونَ فِی جِوَارِہِ، وَإِمَّا صَالِحٌ فَلاَ أُحِبُّ أَنْ تُنْبَشَ لِی عِظَامُہُ۔
قَالَ وَأَخْبَرَنِا مَالِکٌ : أَنَّہُ بَلَغَہُ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا أَنَّہَا قَالَتْ : کَسْرُ عَظْمِ الْمَیِّتِ کَکَسْرِ عَظْمِ الْحَیِّ۔
قَالَ الشَّافِعِیُّ تَعْنِی فِی الْمَأْثَمِ۔ قَالَ الشَّیْخُ وَقَدْ رُوِیَ ہَذَا الْحَدِیثُ مَوْصُولاً مَرْفُوعًا۔[صحیح۔ أخرجہ مالک]
(٧٠٧٨) ہشام بن عروۃ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ انھوں نے کہا : میں پسند نہیں کرتا کہ بقیع میں دفن کیا جاؤں بلکہ اس کے علاوہ دفن کیا جاؤں یہ مجھے زیادہ محبوب ہے کیونکہ دو میں سے ایک یا تو ظالم ہوگا، سو میں اس کے پڑوس کو نہیں چاہوں گا یا وہ نیک ہوگا تو میں نہیں چاہوں گا کہ میری وجہ سے اس کی ہڈیاں توڑی جائیں۔ سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ مردہ کی ہڈی کا توڑنا ایسا ہی ہے جیسے زندہ کی ہڈی توڑنا۔ امام شافعی فرماتے ہیں : مراد گناہ میں برابر ہیں۔