hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 7086

.

سنن البيهقي

7086
Sunan Al Bayhaqi
(۷۰۸۵) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ أَبِی طَالِبٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُثَنَّی حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ قَالَ سَمِعْتُ یَحْیَی بْنَ سَعِیدٍ یَقُولُ أَخْبَرَتْنِی عَمْرَۃُ قَالَتْ سَمِعْتُ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ : لَمَّا جَائَ النَّبِیَّ -ﷺ- قَتْلُ ابْنِ حَارِثَۃَ وَجَعْفَرٍ وَابْنِ رَوَاحَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمْ جَلَسَ یُعْرَفُ فِیہِ الْحُزْنُ وَأَنَا أَنْظُرُ مِنْ صَائِرِ الْبَابِ وَہُوَ شَقُّ الْبَابِ فَأَتَاہُ رَجُلٌ وَقَالَ إِنَّ نِسَائَ جَعْفَرٍ فَذَکَرَ بُکَائَ ہُنَّ فَأَمَرَہُ أَنْ یَنْہَاہُنَّ فَذَہَبَ ، ثُمَّ أَتَاہُ الثَّانِیَۃَ وَقَالَ : إِنَّہُنَّ لَمْ یُطِعْنَہُ فَقَالَ : انْہَہُنَّ ۔ فَأَتَاہُ الثَّالِثَۃَ فَقَالَ: وَاللَّہِ غَلَبْنَنَا یَا رَسُولَ اللَّہِ فَزَعَمَتْ أَنَّہُ قَالَ: فَاحْثُ فِی أَفْوَاہِہِنَّ التُّرَابَ۔ فَقُلْتُ: أَرْغَمَ اللَّہُ أَنْفَکَ لَمْ تَفْعَلْ مَا أَمَرَکَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَلَمْ تَتْرُکْ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- مِنَ الْعَنَائِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ وَمُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُثَنَّی۔ [صحیح۔ البخاری]
(٧٠٨٥) عائشہ (رض) فرماتی ہیں : جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ابن حارثہ اور جعفر بن رواحہ کے قتل کی خبر آئی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس حال میں بیٹھے کہ آپ سے غم واضح ہو رہا تھا، اور میں دروازے کی دراڑ سے دیکھ رہی تھی اور آپ دروازے کی ایک طرف تھے، ایک آدمی آیا اور عرض کیا : جعفر (رض) کی عورتیں زیادہ رو رہی ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں منع کرنے کا حکم دیا تو وہ گیا، پھر دوسری مرتبہ آیا اور کہا کہ وہ کہنا نہیں مان رہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : انھیں منع کر ، پھر وہ تیسری مرتبہ آیا تو اس نے کہا : اللہ کی قسم ! وہ ہم پر غالب آگئیں ہیں اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ان کا خیال ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ان کے منہ میں مٹی ڈال، میں نے کہا : اللہ تیری ناک خاک آلود کرے تو نے نہ کیا جس کا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تجھے حکم کیا ، تو نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عدم توجہ کو نہ چھوڑا۔