(۷۰۹۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ تَمِیمٍ الْحَنْظَلِیُّ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّقَاشِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ أَخْبَرَنِی جَعْفَرُ بْنُ خَالِدِ بْنِ سَارَۃَ وَقَدْ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ عَنْہُ قَالَ حَدَّثَنِی أَبِی أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ جَعْفَرٍ قَالَ : لَوْ رَأَیْتَنِی وَقُثَمَ وَعُبَیْدَ اللَّہِ ابْنَیِ الْعَبَّاسِ نَلْعَبُ إِذْ مَرَّ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- عَلَی دَابَّۃٍ فَقَالَ : ((احْمِلُوا ہَذَا إِلَیَّ))۔ فَجَعَلَنِی أَمَامَہُ ، ثُمَّ قَالَ لِقُثَمَ : ((احْمِلُوا ہَذَا إِلَیَّ))۔ فَجَعَلَہُ وَرَائَ ہُ مَا اسْتَحْیَی مِنْ عَمِّہِ الْعَبَّاسِ أَنْ حَمَلَ قُثَمَ وَتَرَکَ عُبَیْدَ اللَّہِ ، ثُمَّ مَسَحَ بِرَأْسِی ثَلاَثًا کُلَّمَا مَسَحَ قَالَ : ((اللَّہُمَّ أَخْلِفْ جَعْفَرًا فِی وَلَدِہِ))۔ قُلْتُ لِعَبْدِ اللَّہِ بْنِ جَعْفَرٍ : مَا فَعَلَ قُثْمُ؟ قَالَ : اسْتُشْہِدَ قُلْتُ لِعَبْدِ اللَّہِ : اللَّہُ وَرَسُولُہُ کَانَ أَعْلَمَ بِالْخِیَرَۃِ قَالَ : أَجَلْ۔ [ضعیف۔ أخرجہ احمد]
(٧٠٩٣) عبداللہ بن جعفر فرماتے ہیں : اگر تو مجھے اور حضرت عباس (رض) کے دونوں بیٹوں قثم اور عبیدا للہ کو دیکھتا جب ہم کھیل رہے تھے اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی سواری پر ہمارے پاس سے گزرتے تو کہتے : اس کو میری طرف اٹھاؤ اور مجھے اپنے پیچھے بٹھاتے، پھر قثم کا کہتے : اسے بھی میرے پاس لاؤ اور اسے اپنے پیچھے بٹھا لیتے، میں اپنے چچا عباس سے نہیں شرماتا کہ وہ قثم کو اٹھاتے اور عبید اللہ کو چھوڑ دیتے ۔ پھر میرے سر پر تین مرتبہ ہاتھ پھیرتے اور ہر مرتبہ کہتے : (اللَّہُمَّ أَخْلِفْ جَعْفَرًا فِی وَلَدِہِ ) اے اللہ ! جعفر کو ان کی اولاد میں خلف بنا (ان کی اولاد کو ویسا ہی بنا دے) میں نے عبداللہ بن جعفر سے کہا کہ ” قثم نے کیا کیا، اس نے کہا : وہ شہید ہوگیا تو میں نے عبداللہ سے کہا : اللہ اور اس کا رسول ہی اس کی بھلائی کو زیادہ جانتا ہے اس نے کہا : ہاں واقعی۔