hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 712

.

سنن البيهقي

712
Sunan Al Bayhaqi
(۷۱۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ الْحَارِثِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ عَنِ الْوَلِیدِ بْنِ کَثِیرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَائٍ قَالَ : کُنْتُ مَعَ ابْنِ عَبَّاسٍ فِی بَیْتِ مَیْمُونَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ -ﷺ- فِی الْمَسْجِدِ فَجَعَلَ یَعْجَبُ مِمَّنْ یَزْعُمُ أَنَّ الْوُضُوئَ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ ، وَیَضْرِبُ فِیہِ الأَمْثَالَ وَیَقُولُ : إِنَّا نَسْتَحِمُّ بِالْمَائِ الْمُسَخَّنِ وَنَتَوَضَّأُ بِہِ ، وَنَدَّہِنُ بِالدُّہْنِ الْمَطْبُوخِ۔ وَذَکَرَ أَشْیَائَ مِمَّا یُصِیبُ النَّاسُ مِمَّا قَدْ مَسَّتِ النَّارُ ، ثُمَّ قَالَ : لَقَدْ رَأَیْتُنِی فِی ہَذَا الْبَیْتِ عِنْدَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَقَدْ تَوَضَّأَ ثُمَّ لَبِسَ ثِیَابَہُ فَجَائَہُ الْمُؤَذِّنُ فَخَرَجَ إِلَی الصَّلاَۃِ حَتَّی إِذَا کَانَ فِی الْحُجْرَۃِ خَارِجًا مِنَ الْبَیْتِ لَقِیَتْہُ ہَدِیَّۃٌ : عُضْوٌ مِنْ شَاۃٍ فَأَکَلَ مِنْہَا لُقْمَۃً أَوْ لُقْمَتَیْنِ ثُمَّ صَلَّی وَمَا مَسَّ مَائً ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی کُرَیْبٍ عَنْ أَبِی أُسَامَۃَ ، وَفِیہِ دَلاَلَۃٌ عَلَی أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ شَہِدَ ذَلِکَ مِنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-۔ [صحیح۔ أخرجہ مسلم ۳۵۹]
(٧١٣) محمد بن عمرو بن عطائ فرماتے ہیں : میں سیدنا ابن عباس (رض) کے ساتھ سیدہ میمونہ (رض) کے گھر مسجد میں تھا ۔ لوگ اس شخص پر حیران ہوئے جو کہتا تھا کہ آگ پر پکی ہوئی چیز سے وضو ہے ، لوگ مثالیں بیان کرنے لگے اور کہنے لگے : ہم گرم پانی سے نہاتے تھے اور وضو کرتے تھے اور ہم مطبوخ تیل استعمال کرتے تھے۔
اور چیزوں کا بھی ذکر کیا جن کو لوگ استعمال کرتے تھے اور وہ آگ پر پکی ہوتی تھیں۔ فرماتی ہیں : میں نے اس گھر میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وضو کیا، پھر کپڑے پہنے۔ مؤذن آیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز کے لیے حجرے میں تشریف لائے جو گھر سے باہر تھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بکری کا گوشت پیش کیا گیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے ایک یا دو لقمے کھائے۔ پھر نماز پڑھی اور پانی کو نہیں چھوا۔