(۷۱۲۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ الأَسْوَدِ حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ عَامِلُ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ عَلَی الرَّبَذَۃِ قَالَ حَدَّثَنِی أَسِیدُ بْنُ أَبِی أَسِیدٍ عَنِ امْرَأَۃٍ مِنَ الْمُبَایِعَاتِ قَالَتْ : کَانَ فِیمَا أَخَذَ عَلَیْنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فِی الْمَعْرُوفِ الَّذِی أَخَذَ عَلَیْنَا أَنْ لاَ نَعْصِیَہِ فِیہِ أَنْ لاَ نَخْمِشَ وَجْہًا وَلاَ نَدْعُوَ وَیْلاً وَلاَ نَشُقَّ جَیْبًا ولا نَنْشُرَ شَعْرًا۔ [حسن۔ أخرجہ ابو داؤد]
(٧١٢١) اسید بن ابو اسید بیعت کرنے والی عورتوں سے نقل فرماتے ہیں کہ جس بات پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہم سے بیعت لی وہ معروف تھی جس نے ہم پر لازم کردیا کہ ہم آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نافرمانی نہ کریں ، چہرہ نہ نوچیں اور نہ جاہلیت جیسی پکار کریں اور نہ ہی گریبان چاک کریں اور نہ بال بکھیریں۔