(۷۱۴۲) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ عَنْ أَبِیہِ حَدَّثَنَا أَبُو السَّلِیلِ عَنْ أَبِی حَسَّانَ قَالَ قُلْتُ لأَبِی ہُرَیْرَۃَ : مَاتَ لِی ابْنَانِ فَہَلْ أَنْتَ مُحَدِّثِی عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- بِحَدِیثٍ تُطَیِّبُ بِہِ أَنْفُسَنَا عَنْ مَوْتَانَا قَالَ : نَعَمْ : ((صِغَارُہُمْ دَعَامِیصُ الْجَنَّۃِ یَلْقَی أَحَدُہُمْ أَبَوَیْہِ أَوْ أَبَاہُ فَیَأْخُذُ بِیَدِہِ کَمَا آخُذُ أَنَا بِصَنِفَۃِ ثَوْبِکَ ہَذَا فَلاَ یَنْتَہِی حَتَّی یُدْخِلَہُ اللَّہُ وَإِیَّاہُ الْجَنَّۃَ))۔ [صحیح۔ مسلم]
(٧١٤٢) ابو حسان فرماتے ہیں کہ میں نے ابوہریرہ (رض) سے کہا : میرے دو بچے فوت ہوگئے ہیں سو آپ مجھے اس بارے میں کوئی حدیث سنائیں ، جس کی وجہ سے ہمارے دل مردوں کی طرف سے خوش ہوجائیں۔ آپ نے فرمایا : ہاں ہاں ! ان کے چھوٹے بچے جنت کے پرندے ہیں، ان میں سے ایک اپنے والدین کو ملے گا یا فرمایا : والد کو ملے گا اور اس کے ہاتھ کو تھام لے گا، جیسے میں تمہارے کپڑے کی طرف پکڑے ہوئے ہوں سو وہ نہیں چھوڑے گا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل کر دے گا۔