hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 7194

.

سنن البيهقي

7194
Sunan Al Bayhaqi
(۷۱۹۳) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مِلْحَانَ حَدَّثَنَا عَمْرٌو - وَہُوَ ابْنُ خَالِدٍ - حَدَّثَنَا زُہَیْرٌ عَنْ زُبَیْدٍ عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ عَنِ ابْنِ بُرَیْدَۃَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فِی سَفَرٍ فَنَزَلْنَا مَنْزِلاً وَنَحْنُ مَعَہُ قَرِیبًا مِنْ أَلْفِ رَاکِبٍ فَقَامَ فَصَلَّی رَکْعَتَیْنِ ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَیْنَا وَعَیْنَاہُ تَذْرِفَانِ فَقَامَ إِلَیْہِ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَفَدَاہُ بِالأَبِ وَالأُمِّ وَقَالَ لَہُ : مَا لَکَ یَا رَسُولَ اللَّہِ قَالَ : ((إِنِّی اسْتَأْذَنْتُ رَبِّی فِی اسْتِغْفَارِی لأُمِّی فَلَمْ یَأْذَنْ لِی فَبَکَیْتُ لَہَا رَحْمَۃً مِنَ النَّارِ ، وَإِنِّی کُنْتُ نَہَیْتُکُمْ عَنْ زِیَارَۃِ الْقُبُورِ فَزُورُوہَا ، وَکُنْتُ نَہَیْتُکُمْ عَنْ لُحُومِ الأَضَاحِیِّ أَنْ تُمْسِکُوہَا فَوْقَ ثَلاَثٍ فَکُلُوا وَأَمْسِکُوا مَا بَدَا لَکُمْ ، وَکُنْتُ نَہَیْتُکُمْ عَنِ الشُّرْبِ فِی الأَوْعِیَۃِ فَاشْرَبُوا فِی أَیِّ وِعَائٍ شِئْتُمْ وَلاَ تَشْرَبُوا مُسْکِرًا))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی عَنْ زُہَیْرٍ دُونَ قِصَّۃِ أُمِّہِ۔ [صحیح۔ أحمد]
(٧١٩٣) بریدہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ ہم ایک سفر میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ نکلے، ہم ایک جگہ اترے اور ہم ہزار سواروں کے قریب تھے ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے ہوئے اور دو رکعتیں پڑھیں، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہماری طرف متوجہ ہوئے اور آپ کے آنکھوں سے آنسو جاری تھے تو عمر (رض) آپ کی طرف کھڑے ہوئے اور کہا : میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، اے اللہ کے رسول ! آپ کے ساتھ کیا معاملہ ہے ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے اپنے رب سے والدہ کے لیے دعائے مغفرت کی اجازت طلب کی تو مجھے اجازت نہ دی گئی تو میں رو دیا۔ آگ سے رحمت کے لیے اور میں تمہیں زیارت قبور سے منع کیا کرتا تھا۔ سو تم زیارت کیا کرو اور میں نے تمہیں قربانی کے گوشت کو تین دن سے زیادہجمع کرنے سے روکا تھا سو اب تم کھاؤ اور جب تک چاہو جمع رکھو اور میں نے تمہیں کچھ برتنوں میں کھانے سے منع کیا کرتا تھا، اب جس برتن میں چاہو کھاؤ مگر نشہ آور چیز نہ پیو۔