(۷۲۰۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَیُّوبَ الطُّوسِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ رَجَائٍ أَخْبَرَنَا إِسْرَائِیلُ
(ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو صَادِقِ بْنُ أَبِی الْفَوَارِسِ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ - ہُوَ الأَصَمُّ - حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ حَدَّثَنَا إِسْرَائِیلُ عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ سَلْمَانَ عَنْ دِینَارٍ أَبِی عُمَرَ عَنْ مُحَمَّدِ ابْنِ الْحَنَفِیَّۃِ عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- خَرَجَ فِی جَنَازَۃٍ فَرَأَی نِسْوَۃً جُلُوسًا فَقَالَ : ((مَا یُجْلِسُکُنَّ؟))۔ فَقُلْنَ : الْجِنَازَۃُ فَقَالَ : ((أَتَحْمِلْنَ فِیمَنْ یَحْمِلُ؟))۔ قُلْنَ : لاَ قَالَ : ((فَتُدْلِینَ فِیمَنْ یُدْلِی؟))۔ قُلْنَ : لاَ قَالَ : ((فَتَغْسِلْنَ فِیمَنْ یَغْسِلُ؟))۔ قُلْنَ : لاَ قَالَ : ((فَارْجِعْنَ مَأْزُورَاتٍ غَیْرَ مَأْجُورَاتٍ))۔ وَفِی حَدِیثِ الرُّوذْبَارِیِّ : مَوْزُورَاتٍ ۔ [ضعیف۔ ابن ماجہ]
(٧٢٠١) علی بن ابی طالب (رض) فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک جنازے میں نکلے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بیٹھی ہوئی عورتوں کو دیکھا تو فرمایا : تمہیں کس نے بٹھایا ہے ؟ تو انھوں نے کہا : جنازے نے ۔ انھوں نے فرمایا : کیا تم ان کے ساتھ اٹھاؤ گی جیسے وہ اسے اٹھائیں گے ؟ انھوں نے کہا : نہیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تم ان کے ساتھ اسے دفن کرو گی جیسے وہ دفن کریں گے ؟ تو انھوں نے کہا : نہیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تم غسل دینے والوں کے ساتھ غسل دو گی ؟ انھوں نے کہا : نہیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : پھر پلٹ جاؤ تمہارے لیے ممنوع ہے اس پر اجر نہیں ملے گا۔