hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 7210

.

سنن البيهقي

7210
Sunan Al Bayhaqi
(۷۲۰۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو النَّضْرِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَیُّوبَ الْمُقَابِرِیُّ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ جَعْفَرٍ أَخْبَرَنِی الْعَلاَئُ عَنْ أَبِیہِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- أَتَی الْمَقْبُرَۃَ فَقَالَ : ((السَّلاَمُ عَلَیْکُمْ دَارَ قَوْمٍ مُؤْمِنِینَ وَإِنَّا إِنْ شَائَ اللَّہُ بِکُمْ لاَحِقُونَ وَدِدْتُ أَنَّا قَدْ رَأَیْنَا إِخْوَانَنَا))۔ قَالُوا : أَوَلَسْنَا إِخْوَانَکَ یَا رَسُولَ اللَّہِ قَالَ : ((بَلْ أَنْتُمْ أَصْحَابِی ، وَإِخْوَانِی الَّذِینَ لَمْ یَأْتُوا بَعْدُ))۔ قَالُوا : کَیْفَ تَعْرِفُ مَنْ لَمْ یَأْتِ بَعْدُ مِنْ أُمَّتِکَ یَا رَسُولَ اللَّہِ؟ قَالَ : ((أَرَأَیْتَ لَوْ أَنَّ رَجُلاً لَہُ خَیْلٌ غُرٌّ مُحَجَّلُونَ بَیْنَ ظَہْرَیْ خَیْلٍ دُہْمٍ بُہْمٍ أَلاَ یَعْرِفُ خَیْلَہُ؟))۔ قَالُوا : بَلَی یَا رَسُولَ اللَّہِ قَالَ : ((فَإِنَّہُمْ یَأْتُونَ غُرًّا مُحَجَّلِینَ مِنَ الْوُضُوئِ وَأَنَا فَرَطُہُمْ عَلَی الْحَوْضِ۔ أَلاَ لَیُذَادَنَّ رِجَالٌ عَنْ حَوْضِی کَمَا یُذَادُ الْبَعِیرُ الضَّالُّ أُنَادِیہِمْ أَلاَ ہَلُمَّ فَیُقَالُ إِنَّہُمْ قَدْ بَدَّلُوا بَعْدَکَ فَأَقُولُ سُحْقًا سُحْقًا))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ أَیُّوبَ وَغَیْرِہِ۔ [صحیح۔ أخرجہ المسلم]
(٧٢٠٩) ابو ہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قبرستان آئے اور فرمایا : ” اَلسَّلٰمُ عَلَیْکُمْ دارَقَوْمٍ مُؤْمِنِیْنَ وَاِنَّا اِنْ شَائَ اللّٰہُ بِکُمْ لَا حِقُوْنَ وَدِدْتُ اَنَّا قَدْ رَأَیْنَا اِخْوَانَنَا “ اے مومنین کے گھر والو ! تم پر سلامتی ہو اگر اللہ نے چاہا تو بیشک ہم تمہیں ملنے والے ہیں ، میں چاہتا ہوں کہ ہم اپنے بھائیوں کو دیکھیں۔ لوگوں نے کہا : کیا ہم آپ کے بھائی نہیں ہیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بلکہ تم میرے ساتھی ہو اور میرے بھائی وہ ہیں جو بعد میں آئیں گے ۔ انھوں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! جو آپ کی امت میں سے بعد میں آئیں گے آپ انھیں کیسے پہچانیں گے ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تیرا کیا خیال ہے کہ اگر کسی شخص کے سفید ماتھے اور پنڈلیوں والے گھوڑے کالے سیاہ گھوڑوں کے درمیان ہوں تو کیا وہ اپنے گھوڑے کو پہچان لے گا ؟ انھوں نے کہا : کیوں نہیں اے اللہ کے رسول ! آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری امت کے لوگ بھی وضو کی وجہ روشن چہرے اور ہاتھوں والے ہوں گے اور میں حوض پر ان کا پیش روہوں گا خبردار میرے حوض سے لوگوں کو ہٹایا جائے گا جیسے بھٹکے ہوئے اونٹ کو ہٹایا جاتا ہے۔ میں انھیں آوازیں دوں گا کہ ادھر آؤ تو کہا جائے گا کہ انھوں نے آپ کے بعد دین کو بدل دیا تھا، تب میں کہوں گا ” سُحْقًا سحقًا “ دور ہٹا دو ۔ دور ہٹا دو ۔