(۷۲۸۶) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ الْہَاشِمِیُّ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ عُمَروَ بْنِ الْبَخْتَرِیِّ الرَّزَّازُ إِمْلاَئً حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاہِیمَ وَالأَعْمَشِ عَنْ شَقِیقٍ عَنْ مَسْرُوقٍ قَالاَ قَالَ مُعَاذٌ : بَعَثَنِی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِلَی الْیَمَنِ وَأَمَرَنِی أَنْ آخُذَ مِنْ کُلِّ أَرْبَعِینَ بَقَرَۃً ثَنِیَّۃً ، وَمِنْ کُلِّ ثَلاَثِینَ تَبِیعًا أَوْ تَبِیعَۃً ، وَمِنْ کُلِّ حَالِمٍ دِینَارًا أَوْ عِدْلَہُ مَعَافِرِیٌّ۔ [صحیح لغیرہٖ۔ أبو داؤد]
(٧٢٨٦) معاذ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے یمن کی طرف بھیجا تاکہ ان سے ہر چالیس گائے میں ایک ثنیہ گائے لی جائے اور ہر تیس میں سے ایک بچھڑا یا بچھیا ہے اور ہر بالغ کی طرف سے ایک دینار یا اس کے برابر رائج الوقت سکّہ ہے۔