(۷۳۳۴) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی وَغَیْرُہُ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا السَّرِیُّ بْنُ یَحْیَی حَدَّثَنَا قَبِیصَۃُ عَنْ سُفْیَانَ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : مَا کَانَ مِنْ خَلِیطَیْنِ فَإِنَّہُمَا یَتَرَاجَعَانِ بِالسَّوِیَّۃِ قَالَ سُفْیَانُ قُلْتُ لِعُبَیْدِ اللَّہِ مَا یَعْنِی بِالْخَلِیطَینِ؟ قَالَ : إِذَا کَانَ الَمُراحُ وَاحِدًا وَالرَّاعِی وَاحِدًا وَالدَّلْوُ وَاحِدًا۔ [صحیح۔ رجالہ ثقات]
(٧٣٣٤) حضرت نافع ابن عمر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ جو شراکت دار ہیں وہ آپس میں زکوۃ کا حصہ برابر برابر تقسیم کریں گے۔ سفیان کہتے ہیں : میں نے عبید اللہ سے کہا : خلیطین سے کیا مراد ہے ؟ تو انھوں نے کہا : جن کا باڑہ ایک ہو ، چرواہا ایک ہو اور ڈول بھی ایک ہو۔