(۷۳۸۹) وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو زَکَرِیَّا الْعَنْبَرِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْعَبَدِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ : الْحَکَمُ بْنُ مُوسَی الْقَنْطَرِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ حَمْزَۃَ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ دَاوُدَ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ-: أَنَّہُ کَتَبَ إِلَی أَہْلِ الْیَمَنِ بِکِتَابٍ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ وَفِیہِ: ((وَفِی کُلِّ خَمْسٍ مِنَ الإِبِلِ سَائِمَۃٍ شَاۃٌ إِلَی أَنْ تَبْلُغَ أَرْبَعًا وَعِشْرِینَ، وَفِیہِ وَفِی کُلِّ أَرْبَعِینَ شَاۃٍ سَائِمَۃٍ شَاۃٌ إِلَی أَنَ تَبْلُغَ عِشْرِینَ وَمِائَۃً ، فَإِنْ زَادَتْ وَاحِدَۃً فَفِیہَا شَاتَانِ))۔ [ضعیف۔ معنیٰ تخریجہ]
(٧٣٨٩) عمرو بن حزم اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اہل یمن کی طرف ایک تحریر لکھی اور اس حدیث میں اس بات کا تذکرہ کیا کہ چرنے والے ہر پانچ اونٹوں میں ایک بکری ہے، جب تک وہ چوبیس نہ ہوجائیں اور اسی میں ہے کہ چرنے والی چالیس بکریوں میں ایک بکری ہے ، جب تک وہ ایک سو بیس کو نہ پہنچ جائیں ۔ اگر اس سے ایک زیادہ ہوجائیں تو اس میں ایک بکری کی بجائے دو بکریاں ہوں گی۔