hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 743

.

سنن البيهقي

743
Sunan Al Bayhaqi
(۷۴۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِیفَۃَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ ہُوَ الْقَعْنَبِیُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ عَنْ بُشَیْرِ بْنِ یَسَارٍ أَنَّ سُوَیْدَ بْنَ النُّعْمَانِ أَخْبَرَہُ أَنَّہُ خَرَجَ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- عَامَ خَیْبَرَ حَتَّی إِذَا کَانَ بِالصَّہْبَائِ مِنْ أَدْنَی خَیْبَرَ صَلَّی الْعَصْرَ ، ثُمَّ دَعَا بِالأَزْوَادِ فَلَمْ یُؤْتَ إِلاَّ بِالسَّوِیقِ ، فَأَمَرَ بِہِ فَثُرِّیَ ، فَأَکَلَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَأَکَلْنَا مَعَہُ ، ثُمَّ قَامَ إِلَی الْمَغْرِبِ فَمَضْمَضَ وَمَضْمَضْنَا ، ثُمَّ صَلَّی وَلَمْ یَتَوَضَّأْ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنِ الْقَعْنَبِیِّ وَغَیْرِہِ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۲۰۶]
(٧٤٤) سوید بن نعمان (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ خیبر کے سال نکلے، جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مقامِ ” صہبائ “ جو خیبر کے نیچے جگہ تھی پر پہنچے تو عصر کی نماز ادا کی، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کھانا منگوایا صرف ستو لایا گیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کی ثرید بنانے کا حکم دیا پھر آپ نے کھایا اور ہم نے بھی آپ کے ساتھ کھایا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مغرب (کی نماز) کے لیے کھڑے ہوئے ‘ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کلی کی اور ہم نے بھی کلی کی پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز پڑھائی لیکن وضو نہیں کیا۔