hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 7440

.

سنن البيهقي

7440
Sunan Al Bayhaqi
(۷۴۳۹) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَیَّانَ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو یَعْلَی حَدَّثَنَا أَبُو خَیْثَمَۃَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَابِقٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ طَہْمَانَ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ : أَفَائَ اللَّہُ عَلَی رَسُولِہِ -ﷺ- بَنِی النَّضِیرِ فَأَقَرَّہُا رَسُولُ اللَّہُ -ﷺ- عَلَی مَا کَانُوا وَجَعَلَہَا بَیْنَہُ وَبَیْنَہُمْ فَبَعَثَ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ رَوَاحَۃَ فَخَرَصَہَا عَلَیْہِمْ ، ثُمَّ قَالَ لَہُمْ : یَا مَعْشَرَ الیَہُودَ أَنْتُمْ أَبْغَضُ النَّاسِ إِلَیَّ قَتَلْتُمْ أَنْبِیَائَ اللَّہِ وَکَذَبْتُمْ عَلَی اللَّہِ وَلَیْسَ یَحْمِلُنِی بُغْضِی إِیَّاکُمْ عَلَی أَنْ أَحِیفَ عَلَیْکُمْ قَدْ خَرَصْتُ عَلَیْکُمْ عِشْرِینَ أَلْفَ وَسْقٍ مِنْ تَمْرٍ إِنْ شِئْتُمْ فَلَکُمْ ، وَإِنْ أَبَیْتُمْ فَلِی قَالُوا : بِہَذَا قَامَتِ السَّمَوَاتُ وَالأَرْضُ قَالُوا : قَدْ أَخَذْنَا فَاخْرُجُوا عَنَّا۔ [حسن۔ أخرجہ ابو داؤد]ق
(٧٤٣٩) جابر (رض) فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے غنیمت میں بنو نضیر دیے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں اسی پر برقرار رکھا، ان کے اور اپنے درمیان معاہدہ کرلیا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عبداللہ بن رواحہ کو بھیجا تو انھوں نے تخمینہ لگایا ۔ پھر ان سے کہا : اے جماعتِ یہود ! تم میرے نزدیک سب سے زیادہ ناپسندیدہ ہو، تم نے انبیاء اللہ کو قتل کیا اور اللہ پر جھوٹ بولا نہیں، میرا بغض مجھے اس بات پر آمادہ نہیں کرتا کہ میں تم پر زیادتی کروں، میں نے تمہاری کھجور کا تخمینہ لگایا ہے جو بیس ہزار وسق ہے۔ اگر تم چاہو تو تم لے لو اگر تم انکار کرو تو پھر میرے لیے ہیں تو انھوں نے کہا : اسی بنا پر زمین و آسمان قائم ہیں۔ پھر انھوں نے کہا : ہم نے لے لیا اور تم اپنا حصہ اس سے نکال لو۔