hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 7448

.

سنن البيهقي

7448
Sunan Al Bayhaqi
(۷۴۴۷) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَیَّانَ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ : إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَمْروٍ یَعْنِی الأَوْزَاعِیَّ۔ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : خَفِّفُوا عَلَی النَّاسِ فِی الْخَرْصِ فَإِنَّ فِیہِ الْعَرِیَّۃَ وَالْوَطِیَّۃَ وَالأَکَلَۃَ۔ قَالَ الْوَلِیدُ قُلْتُ لأَبِی عَمْرٍو : وَمَا الْعَرِیَّۃُ؟ قَالَ : النَّخْلَۃَ وَالنَّخْلَتَیْنِ وَالثَّلاَثَ یَمْنَحُہَا الرَّجُلُ الرَّجُلَ مِنْ أَہْلِ الْحَاجَۃِ قُلْتُ : فَما الأُکْلَۃُ؟ قَالَ : أَہْلُ الْمَالِ یَأْکُلُونَ مِنْہُ رُطَبًا فَلاَ یُخْرَصُ ذَلِکَ وَیُوضَعُ مِنْ خَرْصِہِ قَالَ فقُلْتُ : فَمَا الْوَطِیَّۃُ؟ قَالَ : مَنْ یَغْشَاہُمْ وَیَزُورُہُمْ۔ قَالَ الشَّیْخُ وَہَذَا اللَّفْظُ الَّذِی رَوَاہُ الأَوْزَاعِیُّ عَنْ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فِی التَّخْفِیفِ قَدْ رَوَاہُ مَکْحُولٌ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- مُرْسَلاً۔
(٧٤٤٧) ابو عمرو اوزاعی فرماتے ہیں کہ عمر بن خطاب (رض) فرماتے تھے کہ لوگوں کے لیے تخمینہ لگانے کے لیے بھیجتے اور فرماتے : ان کے لیے آسانی کرنا، بیشک ان میں ” عریہ، وطیہ اور اکلہ “ بھی ہوتے ہیں۔ ولید کہتے ہیں : میں نے ابی عمرو سے کہا : العریہ کیا ہے ؟ فرمایا : ایک دو یا تین کھجور ہیں جنہیں آدمی لوگوں کی ضرورت کے لیے روک لیتا ہے۔ پھر میں نے کہا : الاکلہ کیا ہے ؟ تو انھوں نے کہا : مال والے جو اس میں تازہ کھاتے ہیں اس کا اندازہ نہ لگائیں اور اندازے لگاتے وقت انھیں نکال لیں میں نے کہا : وطیہ کیا ہے ؟ تو انھوں نے کہا : ان کے مہمان جو ان کے پاس آتے ہیں اور ان کے پاس رہتے ہیں۔