hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 7551

.

سنن البيهقي

7551
Sunan Al Bayhaqi
(۷۵۴۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَبُو کَامِلٍ وَحُمَیْدُ بْنُ مَسْعَدَۃَ الْمَعْنَی : أَنَّ خَالِدَ بْنَ الْحَارِثِ حَدَّثَہُمْ حَدَّثَنَا حُسَیْنٌ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ : أَنَّ امْرَأَۃً أَتَتْ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- وَمَعَہَا ابْنَۃٌ لَہَا وَفِی یَدِ ابْنَتِہَا مَسَکَتَانِ غَلِیظَتَانِ مِنْ ذَہَبٍ فَقَالَ لَہَا : أَتُعْطِینَ زَکَاۃَ ہَذَا ۔ قَالَتْ : لاَ قَالَ : أَیَسُرُّکِ أَنْ یُسَوِّرَکِ اللَّہُ بِہِمَا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ سِوَارَیْنِ مِنْ نَارٍ ۔ قَالَ فَخَطَفَتْہُمَا فَأَلْقَتْہُمَا إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ- وَقَالَتْ : ہُمَا لِلَّہِ عَزَّ وَجَلَّ وَلِرَسُولِہِ۔ وَہَذَا یَتَفَرَّدُ بِہِ عَمْرُو بْنُ شُعَیْبٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ۔ [حسن۔ أخرجہ النسائی]
(٧٥٤٩) عمروبن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک عورت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئی ، اس کے ساتھ اس کی بیٹی تھی اور اس کے ہاتھ میں سونے کے دو موٹے کڑے تھے ۔ آپ نے اس عورت سے کہا : کیا تو ان کی زکوۃ ادا کرتی ہے ؟ اس نے کہا : نہیں، آپ نے فرمایا : کیا تو پسند کرتی ہے کہ تجھے ان کے بدلے قیامت کے دن آگ کے کڑے پہنائے جائیں ؟ راوی کہتا ہے : اس نے وہ دونوں کڑے جلدی سے کھینچ کر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے رکھ دیے اور کہا : یہ اللہ اور اس کے رسول کے لیے ہیں۔