hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 7556

.

سنن البيهقي

7556
Sunan Al Bayhaqi
(۷۵۵۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مَسْلَمَۃَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ أَسِیدِ بْنِ أَبِی أَسِیدِ الْبَرَّادِ عَنْ نَافِعِ بْنِ عَیَّاشٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : ((مَنْ أَحَبَّ أَنْ یُحَلَّقَ حَبِیبُہُ حَلْقَۃً مِنْ نَارٍ فَلْیُحَلِّقْہُ حَلْقَۃً مِنْ ذَہَبٍ ، وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ یُطَوَّقَ حَبِیبَہُ طَوْقًا مِنْ نَارٍ فَلْیُطَوِّقْہُ طَوْقًا مِنْ ذَہَبٍ ، وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ یُسَوَّرَ حَبِیبُہُ سِوَارًا مِنْ نَارٍ فَلْیُسَوِّرْہُ سِوَارًا مِنْ ذَہَبٍ ، وَلَکِنْ عَلَیْکُمْ بِالْفِضَّۃِ فَالْعَبُوا بِہَا لَعِبًا))۔ [حسن۔ أخرجہ ابو داؤد]
(٧٥٥٣) حضرت ابو ہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو کوئی پسند کرتا ہے کہ اس کے پیارے کو آگ کا کڑا (کنگن) پہنایا جائے تو وہ اسے سونے کا کڑا (کنگن) پہنائے اور جو کوئی چاہتا ہے کہ اس کے پیارے کو آگ کا ہار پہنایا جائے تو اسے چاہیے کہ وہ اسے سونے کا ہار پہنائے اور جو کوئی چاہتا ہے کہ اپنے عزیز کو آگ کے کنگن پہنائے ، تو وہ اسے سونے کی کنگن پہنائے لیکن تم اپنے لیے چاندی کو لازم پکڑو اور اسی سے اپنے کھیل کو پورا کرو۔