hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 7559

.

سنن البيهقي

7559
Sunan Al Bayhaqi
(۷۵۵۶) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا ہِشَامٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ عَنْ أَبِی سَلاَّمٍ عَنْ أَبِی أَسْمَائَ عَنْ ثَوْبَانَ قَالَ : جَائَ تِ ابْنَۃُ ہُبَیْرَۃَ إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ- وَفِی یَدِہَا فَتَخٌ مِنْ ذَہَبٍ أَیْ خَوَاتِیمُ ضِخَامٌ فَجَعَلَ النَّبِیُّ -ﷺ- یَضْرِبُ یَدَہَا فَأَتَتْ فَاطِمَۃَ تَشْکُو إِلَیْہَا قَالَ ثَوْبَانُ : فَدَخَلَ النَّبِیُّ -ﷺ- عَلَی فَاطِمَۃَ وَأَنَا مَعَہُ وَقَدْ أَخَذَتْ مِنْ عُنُقِہَا سِلْسِلَۃً مِنْ ذَہَبٍ فَقَالَتْ : ہَذِہِ أَہْدَاہَا لِی أَبُو حَسَنٍ وَفِی یَدِہَا السِّلْسِلَۃُ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : ((أَیَسُرُّکِ أَنْ یَقُولَ النَّاسُ فَاطِمَۃُ بِنْتُ مُحَمَّدٍ فِی یَدِہَا سِلْسِلَۃٌ مِنْ نَارٍ))۔ فَخَرَجَ وَلَمْ یَقْعُدْ فَعَمَدَتْ فَاطِمَۃُ إِلَی السِّلْسِلَۃِ فَبَاعَتْہَا فَاشْتَرَتْ بِہِ نَسَمَۃً وَأَعْتَقَتْہَا فَبَلَغَ ذَلِکَ النَّبِیَّ -ﷺ- فَقَالَ : ((الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی نَجَّی فَاطِمَۃَ مِنَ النَّارِ))۔ [صحیح۔ أخرجہ النسائی]
(٧٥٥٦) حضرت ثوبان (رض) فرماتے ہیں کہ بنت ہبیرہ (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئیں ، ان کے ہاتھ میں سونے کی بڑی انگوٹھیاں تھیں ۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے ہاتھ پر مار رہے تھے تو وہ فاطمہ (رض) کے پاس شکایت لے کر آئیں۔ ثوبان (رض) فرماتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی فاطمہ (رض) کے پاس آئے اور میں بھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھا تو انھوں نے اس کی گردن سے سونے کی چین کو پکڑا اور کہا : یہ ابو الحسن نے مجھے تحفہ دیا تھا اور چین ان کے ہاتھ میں تھی تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تجھے اچھا لگتا ہے کہ لوگ کہیں کہ فاطمہ بنت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہاتھ میں آگ کی چین ہے، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نکل گئے اور نہ بیٹھے تو سیدہ فاطمہ (رض) نے وہ چین فروخت کردی اور انھوں نے اس سے ایک غلام خرید کر آزاد کردیا۔ یہ بات نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تک پہنچی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تمام تعریفات اس اللہ کے لیے ہیں جس نے فاطمہ (رض) کو آگ سے بچا لیا ۔