(۷۵۸۶) کَمَا أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنِی عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَخْتَوَیْہِ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ الْہَیْثَمِ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ أَبِی اللَّیْثِ حَدَّثَنَا الأَشْجَعِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ سَعِیدٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ یَعْلَی بْنِ مُرَّۃَ الثَّقَفِیِّ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ قَالَ : أَتَی النَّبِیَّ -ﷺ- رَجُلٌ عَلَیْہِ خَاتَمٌ مِنْ ذَہَبٍ عَظِیمٌ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : ((أَتُزَکِی ہَذَا))۔ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ وَمَا زَکَاۃُ ہَذَا؟ قَالَ فَلَمَّا أَدْبَرَ الرَّجُلُ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((جَمْرَۃٌ عَظِیمَۃٌ))۔
[ضعیف جداً۔ تقدم قبلہ]
(٧٥٨٦) عمر بن یعلیٰ ثقفی اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک آدمی آیا، جس کے پاس سونے کی بڑی انگوٹھی تھی تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تو نے اسے پاک کیا ہے ؟ اس نے کہا : اے اللہ کے رسول ! اس کی زکوۃ کیا ہے ؟ وہ کہتے ہیں : جب آدمی واپس پلٹاتو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ بڑا انگارہ ہے۔