(۷۵۹۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا وَرْقَائُ عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ عَنْ مُجَاہِدٍ فِی قَوْلِہِ تَعَالَی {أَنْفِقُوا مِنْ طَیِّبَاتِ مَا کَسَبْتُمْ} قَالَ مَنِ التِّجَارَۃُ {وَمِمَّا أَخْرَجْنَا لَکُمْ مِنَ الأَرْضِ} قَالَ : النَّخْلُ۔ [صحیح۔ أخرجہ ابن جعد]
(٧٥٩٦) ابن ابی نجیح مجاہد سے اس قول کے بارے میں نقل فرماتے ہیں { أَنْفِقُوا مِنْ طَیِّبَاتِ مَا کَسَبْتُمْ } ” جو تم کماتے ہو اس میں سے خرچ کرو “ یہ تجارت ہے { وَمِمَّا أَخْرَجْنَا لَکُمْ مِنَ الأَرْضِ } ” اور اس میں سے جو ہم زمین میں سے نکالتے ہیں “ سے مراد کھجور ہے۔