(۷۶۴۸) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی وَغَیْرُہُ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخبرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أخبرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ عَنْ دَاوُدَ بْنِ شَابُورٍ وَیَعْقُوبَ بْنِ عَطَائٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ فِی کَنْزٍ وَجَدَہُ رَجُلٌ فِی خَرِبَۃٍ جَاہِلِیَّۃٍ : ((إِنْ وَجَدْتَہُ فِی قَرْیَۃٍ مَسْکُونَۃٍ أَوْ سَبِیلٍ مِیتَائٍ فَعَرِّفْہُ وَإِنْ وَجَدْتَہُ فِی خَرِبَۃٍ جَاہِلِیَّۃٍ أَوْ فِی قَرْیَۃٍ غَیْرِ مَسْکُونَۃٍ فَفِیہِ وَفِی الرِّکَازِ الْخُمُسُ))۔ [حسن۔ أخرجہ الشافعی]
(٧٦٤٨) عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کنز (خزانے) کے بارے میں فرمایا جسے لوگ پرانے مکانات سے حاصل کرتے ہیں۔ اگر تو وہ آباد گھر سے ملا ہے یا آباد رستے سے تو اس کا اعلان کرے اور اگر اس نے جاہلیت کے پرانے مکان یا بےآباد بستی سے حاصل کیا ہے تو اس میں اور رکاز میں خمس ہے۔