(۷۶۶۳) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْعَبَّاسِ الرَّازِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عُبَادَۃَ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- بَعَثَہُ عَلَی الصَّدَقَۃِ فَقَالَ : یَا أَبَا الْوَلِیدِ اتَّقِ لاَ تَأْتِی یَوْمَ الْقِیَامَۃِ بِبَعِیرٍ تَحْمِلُہُ لَہُ رُغَاء ٌ أَوْ بَقَرَۃٍ لَہَا خُوَارٌ أَوْ شَاۃٍ لَہَا ثُؤَاجٌ ۔ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّ ذَلِکَ لَکَائِنٌ قَالَ : إِی وَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ إِنَّ ذَلِکَ لَکَذَلِکَ إِلاَّ مَنْ رَحِمَ اللَّہُ ۔ قَالَ : فَوَالَّذِی بَعَثَکَ بِالْحَقِّ لاَ أَعْمَلُ عَلَی شَیْئٍ أَبَدًا أَوْ قَالَ عَلَی اثْنَیْنِ۔ [صحیح لغیرہٖ۔ أخرجہ الحاکم]
(٧٦٦٣) حضرت عبادۃ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں زکوۃ وصول کرنے کے لیے بھیجا تو فرمایا : اے ابو الولید ! قیامت کے دن سے ڈرتے رہو ایسے نہ آنا کہ تو اونٹ کو ٹھائے ہوئے ہو اور وہ بلبلارہا ہو یا گائے کو کہ وہ آواز نکال رہی ہو یا بکری کو کہ وہ منمنا رہی ہو تو اس نے کہا : اے اللہ کے رسول ! کیا یہ بھی ہونے والا ہے ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھے قسم ہے اس ذات کے جس کے قبضہ میں میری جان ہے۔ بیشک ایسا ہی ہوگا مگر جس پر اللہ رحم کرے تو اس نے کہا : مجھے قسم ہے اس ذات کی جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا ، میں ایسا کوئی عمل نہیں کروں گا۔