(۷۶۸۱) وَأَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الْمَدِینِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُسَیِّبِیُّ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ عِیَاضٍ عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَۃَ عَنْ نَافِعٍ قَالَ : کَانَ عَبْدُ اللَّہِ یُؤَدِّی زَکَاۃَ الْفِطْرِ عَنْ کُلِّ مَمْلُوکٍ لَہُ فِی أَرْضِہِ وَغَیْرِ أَرْضِہِ وَعَنْ کُلِّ إِنْسَانٍ کَانَ یَعُولُہُ صَغِیرٍ أَوْ کَبِیرٍ وَعَنْ رَقِیقِ امْرَأَتِہِ۔ [صحیح۔ أخرجہ عبد الرزاق]
(٧٦٨١) موسیٰ بن عقبہ نافع (رح) سے نقل فرماتے ہیں کہ عبداللہ بن عمر (رض) صدقہ فطر ہر اس غلام کی طرف سے ادا کرتے تھے جو ان کی زمین میں تھا یا اس کے علاوہ اور ہر اس شخص کی طرف سے جو ان کی سرپرستی میں ہوتا چھوٹا ہوتا یا بڑا اور بیوی کے غلاموں کی طرف سے بھی ادا فرماتے۔