(۷۷۴۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ : إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِیدِ وَسُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ وَاللَّفْظُ لأَبِی الْوَلِیدِ قَالاَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ عَنْ خَیْثَمَۃَ عَنْ عَدِیِّ بْنِ حَاتِمٍ الطَّائِی : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- ذَکَرَ النَّارَ فَتَعَوَّذَ مِنْہَا وَأَشَاحَ بِوَجْہِہِ وَذَکَرَ النَّارَ فَتَعَوَّذَ مِنْہَا وَأَشَاحَ بِوَجْہِہِ قَالَ شُعْبَۃُ : أَمَّا مَرَّتَیْنِ فَلاَ شَکَّ ، ثُمَّ قَالَ : ((اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَۃٍ۔ فَإِنْ لَمْ تَجِدُوا فَبِکَلِمَۃٍ طَیِّبَۃٍ))۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الْوَلِیدِ وَسُلَیْمَانَ بْنِ حَرْبٍ ، وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ شُعْبَۃَ۔
[صحیح۔ أخرجہ البخاری]
(٧٧٤٥) عدی بن حاتم طائی (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آگ کا تذکرہ کیا اور اس سے پناہ مانگی اور اپنے چہرے کو پھیرا۔ پھر آگ کا تذکرہ کیا تو اس سے پناہ مانگی اور چہرے کو پھیرا۔ پھر آگ کا تذکرہ کیا تو اس سے پناہ مانگی اور چہرے کو پھیرلیا شعبہ کہتے ہیں : شاید آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دو مرتبہ کیا۔ پھر فرمایا : آگ سے بچ جاؤ اگرچہ کھجور کے چھلکے سے۔ اگر تم یہ بھی نہیں پاتے تو اچھی بات کے ذریعے۔