(۷۷۷۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ دِینَارٍ الْعَدْلُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نَصْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَقُولُ : أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَوْمًا أَنْ نَتَصَدَّقَ فَوَافَقَ ذَلِکَ مَالاً عِنْدِی فَقُلْتُ : الْیَوْمَ أَسْبِقُ أَبَا بَکْرٍ۔ إِنْ سَبَقْتُہُ یَوْمًا فَجِئْتُ بِنِصْفِ مَالِی فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((مَا أَبْقَیْتَ لأَہْلِکَ؟))۔ فَقُلْتُ : مِثْلَہُ قَالَ وَأَتَی أَبُو بَکْرٍ بِکُلِّ مَا عِنْدَہُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((مَا أَبْقَیْتَ لأَہْلِکَ؟))۔ فَقَالَ : أَبْقَیْتَ لَہُمُ اللَّہَ وَرَسُولَہُ فَقُلْتُ : لاَ أُسَابِقُکَ إِلَی شَیْئٍ أَبَدًا۔
رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ فِی کِتَابِ السُّنَنِ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ وَغَیْرِہِ عَنْ أَبِی نُعَیْمٍ : الْفَضْلِ بْنِ دُکَیْنٍ۔
[ضعیف۔ اخرجہ ابوداؤد]
(٧٧٧٤) زید بن اسلم (رض) اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ میں نے عمر بن خطاب (رض) سے سنا کہ ایک دن آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں حکم دیا کہ ہم صدقہ کریں اور وہ دن مجھے ایسا موافق آیا کہ میرے پاس مال تھا تو میں نے کہا : آج میں ابوبکر (رض) سے سبقت لے جاؤں گا ، اگر میں کسی دن میں سبقت لے جاسکتا ہوں ۔ سو میں اپنا آدھا مال لے آیا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اپنے اہل کے لییباقی کیا چھوڑا ؟ میں نے کہا : جو دیا اتنا ہی اور ابوبکر (رض) آئے تو سارا مال لے آئے، جو ان کے پاس تھا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو اپنے اہل و عیال کیلئے کیا چھوڑا ہے ؟ تو انھوں نے کہا : میں نے ان کے لیے اللہ اور اس کا رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو چھوڑا ہے۔ تب میں نے کہا : میں کسی چیز میں تجھ سے سبقت نہیں لے جاسکتا۔