(۷۷۸۰) أَخْبَرَنَا أَبُوطَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُوطَاہِرٍ الْمُحَمَّدَابَاذِیُّ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِیُّ
(ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی مَرْیَمَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یُوسُفَ قَالاَ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنِ الْحَارِثِ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : جَائَ ثَلاَثَۃُ نَفَرٍ إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ- فَقَالَ أَحَدُہُمْ : لِی مِائَۃُ أُوقِیَّۃٍ فَتَصَدَّقْتُ بِعَشَرَۃِ أَوَاقٍ۔ وَقَالَ الآخَرُ : لِی مِائَۃُ دِینَارٍ فَتَصَدَّقْتُ بِعَشَرَۃِ دَنَانِیرَ۔ قَالَ الثَّالِثُ : لِی عَشْرَۃُ دَنَانِیرَ فَتَصَدَّقْتُ بِدِینَارٍ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : ((تَصَدَّقَ کُلُّ رَجُلٍ مِنْکُمْ بِعُشْرِ مَالِہِ کُلُّکُمْ فِی الأَجْرِ سَوَائٌ))۔ [ضعیف۔ اخرجہ احمد]
(٧٧٨٠) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں : تین آدمی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے ، ان میں سے ایک نے کہا : میرے پاس سو اوقیہ ہیں، میں نے دس اوقیہ کا صدقہ کردیا اور دوسرے نے کہا : میرے پاس سو دینار ہیں ، میں نے دس دینار صدقہ کردیے اور تیسرے نے کہا : میرے پاس دس دینار ہیں۔ میں نے ایک دینار کا صدقہ کیا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم میں سے ہر ایک نے اپنے مال کے دسویں حصے کا صدقہ کیا ہے اور تم سب اجر میں برابر ہو۔