hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 7786

.

سنن البيهقي

7786
Sunan Al Bayhaqi
(۷۷۸۳) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ جَابِرٍ حَدَّثَنَا الْہَیْثَمُ بْنُ خَارِجَۃَ وَمَہْدِیُّ بْنُ حَفْصٍ قَالاَ حَدَّثَنَا إِسَمَاعِیلُ بْنُ عَیَّاشٍ عَنْ مُطْعِمِ بْنِ الْمِقْدَامِ عَنْ نَصِیحٍ الْعَنْسِیِّ عَنْ رَکْبٍ الْمِصْرِیِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((طُوبَی لِمَنْ تَوَاضَعَ مِنْ غَیْرِ مَنْقَصَۃٍ ، وَذَلَّ فِی نَفْسِہِ مِنْ غَیْرِ مَسْکَنَۃٍ ، وَأَنْفَقَ مَالاً جَمَعَہُ فِی غَیْرِ مَعْصِیَۃٍ ، وَرَحِمَ أَہْلَ الذُّلِّ وْالْمَسْکَنَۃِ ، وَخَالَطَ أَہْلَ الْفِقْہِ وَالْحِکْمَۃِ ، طُوبَی لِمَنْ ذَلَّ فِی نَفْسِہِ وَطَابَ کَسْبُہُ وَصَلَحَتْ سَرِیرَتُہُ ، وَحَسُنَتْ عَلاَنِیُتُہُ ، وَعَزَلَ عَنِ النَّاسِ شَرَّہُ ، طُوبَی لِمَنْ عَمِلَ بِعِلْمِہِ ، وَأَنْفَقَ الْفَضْلَ مِنْ مَالِہِ ، وَأَمْسَکَ الْفَضْلَ مِنْ قَوْلِہِ))۔ [ضعیف۔ اخرجہ الطبرانی]
(٧٧٨٣) رکب مصری فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اسے خوشخبری ہو جس نے تواضع کی بغیر کسی کی کمی کرنے کے اور جس نے اپنے آپ کو کم تر جانا ان سے جو مسکین ہیں اور جس نے مال خرچ کیا جو بغیر نافرمانی کے جمع کیا تھا اور جس نے مسکینوں اور محتاجوں پر رحم کیا اور جو کوئی سمجھدار اور دانا لوگوں سے مل گیا۔ خوشخبری ہو اسے جس نے اپنے کو کم تر حقیر جانا اور پاکیزہ کمایا اور اپنے باطن کو درست کیا اور اپنے ظاہرکو اچھا کیا اور لوگوں کے شر سے دور رہا۔ خوش خبری ہو اسے جس نے اپنے علم پر عمل کیا اور پنے بچے ہوئے مال کو خرچ کیا اور اپنی کہی ہوئی بات کو محفوظ رکھا۔