(۷۷۹۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکَرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عِیسَی عَنِ الأَوْزَاعِیِّ عَنْ حَسَّانَ بْنِ عَطِیَّۃَ عَنْ أَبِی کَبْشَۃَ السَّلُولِیِّ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عَمْرٍو یَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((أَرْبَعُونَ خَصْلَۃً أَعْلاَہُنَّ مَنِیحَۃُ الْعَنْزِ مَا یَعْمَلُ عَبْدٌ بِخَصْلَۃٍ مِنْہَا رَجَائَ ثَوَابِہَا وَتَصْدِیقَ مَوْعُودِہَا إِلاَّ أَدْخَلَہُ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ بِہَا الْجَنَّۃَ))۔ ثُمَّ ذَکَرَ قَوْلَ حَسَّانَ بِمَعْنَاہُ۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُسَدَّدٍ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]
(٧٧٩٩) عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : چالیس خصلتیں اچھی ہیں، ان سب میں سے بہترین دودھ والا جانور دینا ہے بندہ نیک خصلت کسی پر ثواب کی امید اور وعدے کی تصدیق کرتے ہوئے عمل کرتا ہے تو اللہ اسے جنت میں داخل کرے گا۔