hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 7805

.

سنن البيهقي

7805
Sunan Al Bayhaqi
(۷۸۰۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی قَالاَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبْدُوسٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ الدَّارِمِیُّ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ دَاوُدَ عَنْ فُضَیْلٍ یَعْنِی ابْنَ غَزْوَانَ عَنْ أَبِی حَازِمٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ : أَنَّ رَجُلاً أَتَی النَّبِیَّ -ﷺ- فَبَعَثَ إِلَی نِسَائِہِ فَقَالُوا : مَا عِنْدَنَا إِلاَّ الْمَائُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((مَنْ یُضِیفُ ہَذَا؟))۔ فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ : أَنَا فَانْطَلَقَ بِہِ إِلَی امْرَأَتِہِ فَقَالَ : أَکْرِمِی ضَیْفَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَتْ : مَا مَعَنَا إِلاَّ قُوتُ الصِّبْیَانِ فَقَالَ : ہَیِّئِی طَعَامَکِ وَأَطْفِئِی سِرَاجَکِ وَنَوِّمِی صِبْیَانَکِ إِذَا أَرَادُوا الْعَشَائَ ۔ فَہَیَّأَتْ طَعَامَہَا وَأَصْلَحَتْ سِراجَہَا وَنَوَّمَتْ صِبْیَانَہَا ، ثُمَّ قَامَتْ کَأَنَّہَا تُصْلِحُ سِراجَہَا فَأَطْفَأَتْہُ وَجَعَلاَ یُرِیَانِہِ أَنَّہُمَا یَأْکُلاَنِ وَبَاتَا طَاوِیَیْنِ فَلَمَّا أَصْبَحَ غَدَا إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ : ((لَقَدْ ضَحِکَ اللَّہُ اللَّیْلَۃَ أَوْ عَجِبَ مِنْ فَعَالِکُمَا)) وَقَالَ : فَأَنْزَلَ اللَّہُ {وَیُؤْثِرُونَ عَلَی أَنْفُسِہِمْ وَلَوْ کَانَ بِہِمْ خَصَاصَۃٌ} تَلاَ الآیَۃَ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُسَدَّدٍ ، وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ أَوْجُہٍ عَنْ فُضَیْلِ بْنِ غَزْوَانَ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری]
(٧٨٠٢) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ ایک شخص آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی ازواج کی طرف پیغام بھیجا تو انھوں نے کہا : ہمارے پاس تو پانی کے سواء کچھ نہیں تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : پھر اس مہمان کی مہمان نوازی کون کرے گا ؟ تو انصاری شخص نے کہا : میں کروں گا ، پھر وہ اسے لے کر اپنے گھر کی طرف چلا اور اپنی بیوی سے کہا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا مہمان ہے اس کی عزت کرو تو اس نے کہا : میں نے تو صرف بچوں کا کھانا رکھا ہوا ہے تو انھوں نے کہا : کھانا تیا رکرو اور چراغ گل کردو اور بچوں کو سلادو۔ سو جب انھوں نے کھانا کھانے کا ارادہ کیا تو اس کی بیوی نے کھانا تیار کیا اور دیے (چراغ) کو ٹھیک کیا اور بچوں کو سلادیا۔ پھر وہ چراغ کو ٹھیک کرنے کھڑی ہوئی اور چراغ کو بند کردیا اور وہ دونوں اس پر یہ ظاہر کرتے رہے کہ وہ دونوں بھی کھانا کھا رہے ہیں اور بھوک میں رات گزار دی۔ جب صبح ہوئی تو وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس رات نے اللہ کو ہنسادیا ہے یا فرمایا : تمہارے فعل کی وجہ سے تعجب کیا۔ اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی : { وَیُؤْثِرُونَ عَلَی أَنْفُسِہِمْ وَلَوْ کَانَ بِہِمْ خَصَاصَۃٌ} کہ وہ اپنے پر دوسروں کو ترجیح دیتے ہیں اگرچہ خود بھوک سے ہوں۔