(۷۸۰۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکَرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحُسَیْنِ حَدَّثَنَا أَبُو بَدْرٍ حَدَّثَنَا أَبُوخَالِدٍ الَّذِی کَانَ یَنْزِلُ فِی بَنِی دَالاَنَ عَنْ نُبَیْحٍ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ : ((أَیُّمَا مُسْلِمٍ کَسَا ثَوْبًا عَلَی عُرْیٍ کَسَاہُ اللَّہُ مِنْ خَضِرِ الْجَنَّۃِ، وَأَیُّمَا مُسْلِمٍ أَطْعَمَ مُسْلِمًا عَلَی جُوعٍ أَطْعَمَہُ اللَّہُ مِنْ ثِمَارِ الْجَنَّۃِ، وَأَیُّمَا مُسْلِمٍ سَقَی مُسْلِمًا عَلَی ظَمَإٍ سَقَاہُ اللَّہُ مِنَ الرَّحِیقِ الْمَخْتُومِ))۔[ضعیف۔ اخرجہ ابوداؤد]
(٧٨٠٥) ابو سعید (رض) سے روایت ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس مسلمان نے کسی کو کپڑے پہنائے ، اس کی حاجت پر اللہ تعالیٰ اسے جنت کے ریشم سے پہنائے گا اور جس نے کسی مسلمان کو بھوک میں کھلایا، اسے اللہ تعالیٰ جنت کے پھل کھلائے گا اور جس کسی نے مسلمان کو پیاس کی وجہ سیپلایا ۔ اللہ اسے رحیقِ مختوم (عمدہ شراب) پلائیں گے۔