hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 7830

.

سنن البيهقي

7830
Sunan Al Bayhaqi
(۷۸۲۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی قَالاَ أَخْبَرَنَا الْقَاضِی أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ کَامِلِ بْنِ خَلَفٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعْدٍ الْعَوْفِیُّ حَدَّثَنَا رَوْحٌ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ سُلَیْمَانَ الأَعْمَشِ قَالَ سَمِعْتُ ذَکْوَانَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : ((لاَ حَسَدَ إِلاَّ فِی اثْنَتَیْنِ رَجُلٌ عَلَّمَہُ اللَّہُ الْقُرْآنَ فَہُوَ یَتْلُوہُ آنَائَ اللَّیْلِ وَآنَائَ النَّہَارِ فَسَمِعَہُ جَارٌ لَہُ فَقَالَ : لَیْتَنِی أُوتِیتُ مِثْلَ مَا أُوتِیَ فُلاَنٌ فَعَمِلْتُ مِثْلَ مَا یَعْمَلُ وَرَجُلٌ آتَاہُ اللَّہُ مَالاً فَہُوَ یُہْلِکُہُ فِی الْحَقِّ ۔ فَقَالَ رَجُلٌ : یَا لَیْتَنِی أُوتِیتُ مِثْلَ مَا أُوتِیَ فُلاَنٌ فَعَمِلْتُ مِثْلَ مَا یَعْمَلُ))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَلِیِّ بْنِ إِبْرَاہِیمَ عَنْ رَوْحِ بْنِ عُبَادَۃَ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری]
(٧٨٢٧) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : دو شخصوں کے سوا کسی کے ساتھ حسد جائز نہیں : ایک وہ شخص جسے اللہ نے قرآن سکھایا، وہ اسے رات اور دن کی گھڑیوں میں پڑھتا ہے اور اس کے ہمسائے نے سنا تو اس نے کہا کاش مجھے بھی دیا جائے جیسے فلاں کو دیا گیا ہے تو میں بھی ویسے عمل کرتا جیسا عمل وہ کرتا ہے۔ دوسرا وہ شخص جسے اللہ نے مال دیا اور وہ اس میں سے ضرورت کی جگہ (حق) پر خرچ کرتا رہتا ہے تو ایک آدمی نے کہا : کاش ! مجھے بھی ویسے ہی دیا جائے جیسے فلاں کو دیا گیا ہے تو میں بھی اسی طرح عمل کرتا جیسے وہ کرتا ہے۔