hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 7833

.

سنن البيهقي

7833
Sunan Al Bayhaqi
(۷۸۳۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ الأَخْرَمُ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِیٍّ الْمُقْرِئُ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شِیرُوَیْہِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی بْنِ أَبِی عُمَرَ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ عَنْ یَزِیدَ بْنِ کَیْسَانَ عَنْ أَبِی حَازِمٍ الأَشْجَعِیِّ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((مَنْ أَصْبَحَ مِنْکُمُ الْیَوْمَ صَائِمًا؟))۔ قَالَ أَبُو بَکْرٍ : أَنَا قَالَ : فَمَنْ تَبِعَ مِنْکُمُ الْیَوْمَ جَنَازَۃً ۔ قَالَ أَبُو بَکْرٍ : أَنَا قَالَ : ((فَمَنْ أَطْعَمَ مِنْکُمُ الْیَوْمَ مِسْکِینًا؟))۔ قَالَ أَبُو بَکْرٍ : أَنَا قَالَ : ((فَمَنْ عَادَ مِنْکُمُ الْیَوْمَ مَرِیضًا؟))۔ قَالَ أَبُو بَکْرٍ : أَنَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((مَا اجْتَمَعْنَ فِی امْرِئٍ إِلاَّ دَخَلَ الْجَنَّۃَ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنِ ابْنِ أَبِی عُمَرَ۔ [صحیح۔ اخرجہ مسلم]
(٧٨٣٠) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : آج تم میں سے کس نے روزے کی حالت میں صبح کی ہے ؟ ابوبکر (رض) نے کہا : میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : آج تم میں سے کس نے جنازے کی اتباع کی ہے ؟ تو ابوبکر (رض) نے کہا : میں نے۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : آج تم میں سے کس نی مسکین کو کھلایا ہے ؟ تو ابوبکر (رض) نے کہا : میں نے ، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : آج تم میں سے کس نے تیمارداری کی ہے ؟ تو ابوبکر (رض) نے کہا : میں نے ، تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نہیں جمع ہوں گی یہ سب کسی مسلمان میں مگر وہ جنت میں داخل ہوگا۔