hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 7869

.

سنن البيهقي

7869
Sunan Al Bayhaqi
(۷۸۶۶) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا الأَسْفَاطِیُّ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ حَدَّثَنَا مَالِکٌ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو الْمُسْتَمْلِی وَمُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ قَالاَ حَدَّثَنَا قُتَیْبَۃُ بْنُ سَعِیدٍ عَنْ مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ عَطَائِ بْنِ یَزِیدَ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ : أَنَّ نَاسًا مِنَ الأَنْصَارِ سَأَلُوا رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فَأَعْطَاہُمْ ، ثُمَّ سَأَلُوہُ فَأَعْطَاہُمْ حَتَّی إِذَا نَفِدَ مَا عِنْدَہُ قَالَ : مَا یَکُنْ عِنْدِی مِنْ خَیْرٍ فَلَنْ أَدَّخِرَہُ عَنْکُمْ ، وَمَنْ یَسْتَعْفِفْ یُعِفَّہُ اللَّہُ ، وَمَنْ یَسْتَغْنِ یُغْنِہِ اللَّہُ ، وَمَنْ یَصْبِرْ یُصَبِّرْہُ اللَّہُ ، وَمَا أُعْطِیَ أَحَدٌ مِنْ عَطَائٍ خَیْرٌ وَلاَ أَوْسَعُ مِنَ الصَّبْرِ ۔ لَفْظ حَدِیثِ قُتَیْبَۃَ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ یُوسُفَ عَنْ مَالِکٍ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ قُتَیْبَۃَ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری]
(٧٨٦٦) حضرت ابو سعیدخدری (رض) فرماتے ہیں کہ انصار یوں میں سے کچھ لوگوں نے سوال کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں دیا، پھر انھوں نے مانگا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پھر دیا حتیٰ کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ختم ہوگیا ۔ پھر آپ نے فرمایا : جو میرے پاس ہوگا میں اسے ذخیرہ نہیں بناؤں گا تم سے چھپاکر اور جو کوئی سوال کرنے سے بچے گا اللہ تعالیٰ اسے بچالیں گے اور جو کوئی بے پروا ہوگا ، یعنی ہونا چاہے گا تو اللہ اسے مستغنی کردیں گے اور جو کوئی صبر کرے گا، اللہ اسے صبر کا صلہ دیں گے اور جو کوئی بھلائی دیا گیا وہ اس کے صبر سے زیادہ نہیں ہے۔