(۷۸۸) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ حَدَّثَنَا زَائِدَۃُ عَنْ رُکَیْنِ بْنِ الرَّبِیعِ عَنْ حُصَیْنِ بْنِ قَبِیصَۃَ الْفَزَارِیِّ عَنْ عَلِیٍّ قَالَ : سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- عَنِ الْمَذْیِ فَقَالَ : ((إِذَا رَأَیْتَ الْمَذْیَ فَتَوَضَّأْ وَاغْسِلْ ذَکَرَکَ ، وَإِذَا رَأَیْتَ نَضْحَ الْمَائِ فَاغْتَسِلْ)) [صحیح۔ أخرجہ ابو داؤد ۲۰۶]
(٧٨٨) سیدنا علی (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مذی کے متعلق سوال کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” جب تو مذی دیکھے تو وضو کر اور اپنی شرمگاہ کو دھولے اور جب تو پانی کا ٹپک کر نکلنا دیکھے تو غسل کر “۔