hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 7876

.

سنن البيهقي

7876
Sunan Al Bayhaqi
(۷۸۷۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : الْحَسَنُ بْنُ حَلِیمٍ الْمَرْوَزِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْمُوَجِّہِ أَخْبَرَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ أَخْبَرَنَا یُونُسُ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عُرْوَۃَ وَابْنِ الْمُسَیَّبِ أَنَّ حَکِیمَ بْنَ حِزَامٍ قَالَ : سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فَأَعْطَانِی ، ثُمَّ سَأَلْتُہُ فَأَعْطَانِی ، ثُمَّ سَأَلْتُہُ فَأَعْطَانِی ، ثُمَّ قَالَ : ((یَا حَکِیمُ إِنْ ہَذَا الْمَالَ خَضِرَۃٌ حُلْوَۃٌ فَمَنْ أَخَذَہُ بِسَخَاوَۃِ نَفْسٍ بُورِکَ لَہُ فِیہِ ، وَمَنْ أَخَذَہُ بِإِشْرَافِ نَفْسٍ لَمْ یُبَارَکْ لَہُ فِیہِ کَالَّذِی یَأْکُلُ وَلاَ یَشْبَعُ ، وَالْیَدُ الْعُلْیَا خَیْرٌ مِنَ الْیَدِ السُّفْلَی))۔ قَالَ حَکِیمٌ فَقُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ وَالَّذِی بَعَثَکَ بِالْحَقِّ لاَ أَرْزَأُ أَحَدًا بَعْدَکَ شَیْئًا حَتَّی أُفَارِقَ الدُّنْیَا قَالَ وَکَانَ أَبُو بَکْرٍ : یَدْعُو حَکِیمًا إِلَی الْعَطَائِ فَیَأْبَی أَنْ یَقْبَلَہُ مِنْہُ ، ثُمَّ إِنَّ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ دَعَاہُ لِیُعْطِیَہُ فَأَبَی أَنْ یَقْبَلَ مِنْہُ شَیْئًا فَقَالَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : إِنِّی أُشْہِدُکُمْ یَا مَعْشَرَ الْمُسْلِمِینَ عَلَی حَکِیمٍ أَنِّی أَعْرِضُ عَلَیْہِ حَقَّہُ مِنْ ہَذَا الْفَیْئِ فَیَأْبَی أَنْ یَأْخُذَہُ۔ فَلَمْ یَرْزَأْ حَکِیمٌ أَحَدًا مِنَ النَّاسِ بَعْدَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- حَتَّی تُوُفِّیَ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدَانَ ، وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مُخْتَصَرًا مِنْ حَدِیثِ ابْنِ عُیَیْنَۃَ عَنِ الزُّہْرِیِّ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری]
(٧٨٧٣) حکیم بن حزام (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مانگا ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے دے دیا ، میں نے پھر مانگا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے حکیم ! یہ مال میٹھا و سرسبز ہے ، جو اسے دل کی سخاوت سے لیتا ہے اس کے لیے اس میں برکت ڈال دی جاتی ہے اور جو دل کی چاہت سے لیتا ہے اس کے لیے اس میں برکت نہیں کی جاتی اور وہ اس شخص کی مانند ہے جو کھاتا ہے مگر سیر نہیں ہوتا اور اوپر کا ہاتھ نچلے ہاتھ سے بہتر ہے۔ حکیم کہتے ہیں : میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! جس نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حق کے ساتھ بھیجا ہے مجھے اس ذات کی قسم ! آج کے بعد میں کسی سے کچھ نہیں مانگوں گا یہاں تک کہ دنیا چھوڑجاؤں تو ابوبکر (رض) حکیم کو دینے کے لیے بلاتے تو وہ لینے سے انکار کردیتے۔ پھر عمر (رض) نے بلایا تاکہ اسے دیں مگر انھوں نے قبول کرنے سے انکار کردیا تو عمر (رض) نے کہا : میں گواہی دیتا ہوں، اے لوگو ! میں تمہیں حکیم (رض) کے بارے میں گواہ بناتا ہوں۔ میں نے اس غنیمت میں سے اس کا حق پیش کیا مگر انھوں نے لینے سے انکار کردیا تو حکیم (رض) نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد کسی سے کچھ نہ لیا حتیٰ کہ وہ فوت ہوگئے۔