(۷۸۷۶) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَیْرٍ عَنْ زَیْدِ بْنِ عُقْبَۃَ عَنْ سَمُرَۃَ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ : ((الْمَسَائِلُ کُدُوحٌ یَکْدَحُ بِہَا الرَّجُلُ وَجْہَہُ۔ فَمَنْ شَائَ أَبْقَی عَلَی وَجْہِہِ ، وَمَنْ شَائَ تَرَکَ إِلاَّ أَنْ یَسْأَلَ الرَّجُلُ فِی أَمْرٍ لاَ یَجِدُ مِنْہُ بُدًّا أَوْ ذَا سُلْطَانٍ))۔ قَالَ زَیْدُ بْنُ عُقْبَۃَ :
فَحَدَّثْتُ بِہِ الْحَجَّاجَ بْنَ یُوسُفَ فَقَالَ : سَلْنِی فَإِنِّی ذُو سُلْطَانٍ۔ [صحیح۔ اخرجہ ابوداؤد]
(٧٨٧٦) حضرت سمرہ (رض) فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مانگنا چھیلنا ہے جس کے ساتھ انسان اپنے چہرے کو چھیلتا ہے جو اپنے چہرے کو باقی رکھنا چاہے رکھ لے اور جو چاہے اسے چھوڑ دے مگر انسان اسی چیز کے بارے میں سوال کرے جس کے بغیر چارہ نہیں یا پھر سلطان وقت سے۔
زید بن عقبہ فرماتے ہیں : یہ بات میں نے حجاج بن یوسف کے سامنے کہی تو انھوں نے کہا : تو مجھ سے مانگ میں سلطنت والا ہوں۔