hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 7887

.

سنن البيهقي

7887
Sunan Al Bayhaqi
(۷۸۸۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ وَأَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ وَأَبُو الْعَبَّاسِ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ الشَّاذْیَاخِیُّ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ أَخْبَرَنَا بِشْرُ بْنُ بَکْرٍ عَنِ ابْنِ جَابِرٍ عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَطِیَّۃَ قَالَ حَدَّثَنِی أَبِی أَنَّ أَبَاہُ أَخْبَرَہُ قَالَ : قَدِمْتُ عَلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فِی أُنَاسٍ مِنْ بَنِی سَعْدِ بْنِ بَکْرٍ وَکُنْتُ أَصْغَرَ الْقَوْمَ فَخَلَّفُونِی فِی رِحَالِہِمْ ثُمَّ أَتَوْا رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فَقَضَوْا حَوَائِجَہُمْ ، ثُمَّ قَالَ : ((ہَلْ بَقِیَ فِیکُمْ أَحَدٌ؟))۔ قَالُوا : یَا رَسُولَ اللَّہِ غُلاَمٌ مِنَّا خَلَّفْنَاہُ فِی رِحَالِنَا۔ فَأَمَرَہُمْ أَنْ یَبْعَثُونِی إِلَیْہِ فَأْتَوْنِی فَقَالُوا : أَجِبْ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ-۔ فَأَتَیْتُہُ فَلَمَّا رَآنِی قَالَ : ((مَا أَغْنَاکَ اللَّہُ لاَ تَسْأَلِ النَّاسَ شَیْئًا فَإِنَّ یَدَ الْمُنْطِیَۃِ الْعُلْیَا ، وَإِنَّ الْیَدَ السُّفْلَی ہِیَ الْمُنْطَاۃُ ، وَإِنَّ مَالَ اللَّہِ لَمَسْئُولٌ وَمُنْطَی))۔ قَالَ - فَکَلَّمَنِی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بِلُغَتِنَا۔ [صحیح۔ ابن ابی شیبہ]
(٧٨٨٤) عروہ بن محمد بن عطیہ (رض) فرماتے ہیں کہ مجھے میرے والد نے دادا کے حوالے سے بتایا کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا سعد بن بکرکے لوگوں میں اور میں قوم میں سب سے چھوٹا تھا تو انھوں نے مجھے اپنے سامان، خیموں میں چھوڑ دیا ۔ پھر وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے اور اپنی ضرورت پوری کی۔ پھر فرمایا : کیا تم میں سے کوئی باقی بھی ہے ؟ انھوں نے کہا : اللہ کے رسول ! ہم میں سے ایک بچہ ہے جسے ہم پیچھے خیموں میں چھوڑ آئے ہیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں حکم دیا کہ مجھے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بھیجیں تو وہ میرے پاس آئے اور انھوں نے کہا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بات سنو تو میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا، جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے دیکھا تو فرمایا : اللہ نے تجھے غنیٰ کیا ہے سو تو لوگوں سے کچھ نہ مانگنا اور فرمایا : دینے والا ہاتھ اوپر والا ہے اور نیچے کا ہاتھ وہ لینے والا ہے اور بیشک جو اللہ کا مال ہے اس کے بارے میں پوچھا جائے گا اور دیا جائے گا فرماتے ہیں : پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے ہماری زبان میں بات کی۔