(۷۸۸۶) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ : إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی طَالِبٍ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عَاصِمٍ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ الْہَجَرِیُّ عَنْ أَبِی الأَحْوَصِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((الأَیْدِی ثَلاَثَۃُ أَیْدٍ : فَیَدُ اللَّہِ الْعُلْیَا ، وَیَدُ الْمُعْطِی الَّتِی تَلِیہَا ، وَیَدُ السَّائِلِ أَسْفَلَ إِلَی یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔ فَاسْتَعِفُّوا مِنَ السُّؤَالِ مَا اسْتَطَعْتُمْ ، وَمَنْ أَعْطَاہُ اللَّہُ خَیْرًا فَلْیُرَ عَلَیْہِ ، وَابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ ، وَارْتَضِخْ مِنَ الْفَضْلِ وَلاَ تَلاَمُ عَلَی کَفَافٍ وَلاَ تَعْجِزْ عَنْ نَفْسِکَ))۔
تَابَعَہُ إِبْرَاہِیمُ بْنُ طَہْمَانَ عَنِ الْہَجَرِیِّ مَرْفُوعًا ، وَرَوَاہُ جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ عَنْ إِبْرَاہِیمَ الْہَجَرِیِّ مَوْقُوفًا۔
[منکر۔ اخرجہ احمد]
(٧٨٨٦) عبداللہ بن مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہاتھ تین ہیں ، جو اللہ کا ہاتھ ہے وہ اوپر کا ہے اور دینے والا ہاتھ ساتھ ہے اور مانگنے والے کا ہاتھ قیامت تک نیچے ہے ، سو جس قدرتم میں استطاعت ہے سوال کرنے سے بچو اور جسے اللہ نے بھلائی (خیروبرکت) عطا کی ہے اس پر نظر آنا چاہیے اور اپنے عیال سے آغاز کر اور بچا ہوا مال لٹادے اور کفایت کرنے والے کو ملامت نہ کر اور اپنے سے تو عاجزنہ کر۔