(۷۹۶۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ بْنُ فَنْجُوَیْہِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ مَاجَہْ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَیُّوبَ أَخْبَرَنَا أَبُو سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَۃُ قَالَ : اخْتَلَفُوا فِی یَوْمٍ لاَ یُدْرَی أَمِنْ رَمَضَانَ ہُوَ أَمْ مِنْ شَعْبَانَ۔ فَأَتَیْنَا أَنَسًا فَوَجَدْنَاہُ جَالِسًا یَتَغَدَّی۔
وَرُوِّینَا عَنْ حُذَیْفَۃَ بْنِ الْیَمَانِ أَنَّہُ کَانَ یَنْہَی عَنْ صَوْمِ الْیَوْمِ الَّذِی یُشَکَّ فِیہِ وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : افْصِلُوا یَعْنِی بَیْنَ صَوْمِ رَمَضَانَ وَشَعْبَانَ بِفِطْرٍ۔ [صحیح۔ ابن ماجہ]
(٧٩٦٠) ابو سلمہ (رض) ہمام سے نقل فرماتے ہیں کہ قتادہ (رض) کہتے ہیں : انھوں نے اس دن میں اختلاف کیا جس کے بارے میں علم نہیں کہ وہ رمضان ہے یا شعبان ؟ تو ہم انس (رض) کے پاس آئے ، ہم نے انھیں اس حالت میں پایا کہ وہ بیٹھے صبح کا کھانا کھا رہے تھے۔ حذیفہ بن یمان (رض) شک کے روزے سے منع کیا کرتے تھے اور ابن عباس (رض) فرماتے تھے کہ شعبان اور رمضان میں افطار کے ساتھ فاصلہ کرو۔