(۷۹۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا قُتَیْبَۃُ حَدَّثَنَا عَبِیدَۃُ بْنُ حُمَیْدٍ الْحَذَّائُ عَنِ الرُّکَیْنِ بْنِ الرَّبِیعِ عَنْ حُصَیْنِ بْنِ قَبِیصَۃَ عَنْ عَلِیٍّ قَالَ : کُنْتُ رَجُلاً مَذَّائً ، فَجَعَلْتُ أَغْتَسِلُ حَتَّی تَشَقَّقَ ظَہْرِی قَالَ فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لِلنَّبِیِّ -ﷺ -أَوْ ذُکِرَ لَہُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -: ((لاَ تَفْعَلْ، إِذَا رَأَیْتَ الْمَذْیَ فَاغْسِلْ ذَکَرَکَ وَتَوَضَّأْ وُضُوئَ کَ لِلصَّلاَۃِ، فَإِذَا نَضَحْتَ الْمَائَ فَاغْتَسِلْ))۔ [صحیح]
(٧٩٩) سیدنا علی (رض) فرماتے ہیں کہ مجھے بہت زیادہ مذی آتی تھی، میں غسل کرتا تھا یہاں تک کہ میری کمر میں زخم ہوگیا۔ راوی کہتا ہے : میں نے یہ بات نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ذکر کی یا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ذکر کی گئی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” تو ایسے نہ کر جب تو مذی کو دیکھے تو اپنی شرم گاہ کو دھو اور نماز جیسا وضو کر اور جب تو زور سے پانی بہائے (یعنی منی خارج ہو) تو غسل کر۔ “