(۸۰۲۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ ہُوَ الأَصَمُّ حَدَّثَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی اللَّیْثُ بْنُ سَعْدٍ أَنَّ نَافِعًا حَدَّثَہُ أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ کَانَ یَقُولُ : لَوْ نُودِیَ بِالصَّلاَۃِ وَالرَّجُلُ عَلَی امْرَأَتِہِ لَمْ یَمْنَعْہُ ذَلِکَ أَنْ یَصُومَ إِذَا أَرَادَ الصِّیَامَ قَامَ وَاغْتَسَلَ ثُمَّ أَتَمَّ صِیَامَہُ۔
[صحیح۔ رجالہ ثقات]
(٨٠٢٤) نافع فرماتے ہیں : عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے تھے کہ اگر نماز کے لیے اذان ہوجائے اور آدمی اپنی بیوی پر ہو تو یہ عمل اسے نہیں روکتا کہ وہ روزہ رکھے، جب وہ روزے کا ارادہ رکھتا ہو۔ وہ کھڑا ہو غسل کرے اور روزہ پورا کرے۔